انویسٹ پاک کا لانچ
مزید دیکھیے
موثر ابلاغ (کمیونیکیشن) شفافیت اور جوابدہی کے عمل میں مدد دیتا ہے۔ معلومات کے فوری اور باقاعدہ بہاؤ کو ان دونوں کی عکاسی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ چونکہ میڈیا عوام تک معلومات کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک اس راہ میں آسانیاں پیدا کرکے ہر ممکن طور پر اس سے استفادہ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
اسٹیٹ بینک اپنے بیشتر ابلاغ کے لیے ویب سائٹ کے صفحات اور پریس ریلیز کو بروئے کار لاتا ہے ۔ میڈیا کے ساتھ رابطوں کے دیگر ذرائع میں پریس کانفرنسز، بریفنگز اور انٹرویوز شامل ہیں۔ زیادہ تر معلومات ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جیسے What's New، پریس ریلیز، گورنر کی تقریریں یا تقریبات۔ اسٹیٹ بینک ’ایکس‘ پلیٹ فارم (سابقہ ٹوئٹر) کا استعمال بھی کرتا ہے تاکہ صارفین کو مرکزی بینک کی جاری کردہ کسی بھی معلومات کے بارے میں آگاہ کیاجا سکے جو اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو۔ آپ کو ہماری ویب سائٹ پر جاکر اپنی دلچسپی کی معلومات حاصل کرنے اور اسٹیٹ بینک کا ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ سبسکرائب کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
میڈیا کارکنان اسٹیٹ بینک سے رابطے کے لیے کئی طریقے اختیار کرسکتے ہیں۔ آپ مختلف پریس ریلیز، تقریبات کے دعوت ناموں یا بینک کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی ڈیٹا کے حصول کے لیے اپنا نام ہماری میلنگ لسٹ میں شامل کرواسکتے۔
SBP سے سوالات کے لیے، آپ ہم سے ٹیلیفون، ای میل یا عام ڈاک کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم ٹیلی فون پر مختصر سوالات کے جواب دینے کے لیے دستیاب ہیں، تاہم کم سے کم وقت میں مکمل معلومات فراہم کرنے کے لیے ای میل ہمارا ترجیحی طریقہ ہے۔ ہمارے پاس اندراج شدہ ای میلز یا میڈیا ہاؤسز کے باضابطہ ای میل ایڈریسز ہمیں تصدیق کرنے اور فوری جواب دینے میں مدد دیتے ہیں۔
ہم اسٹیٹ بینک سے متعلق میڈیا کے ہر قسم کے سوالات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ موصولہ سوالات عام طور پر متعلقہ شعبے کو بھیجے جاتے ہیں اور متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جواب فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ امر معلومات کی مستند اور مستقل ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔ تمام سوالات ترجمانِ اعلیٰ کی وساطت سے ہوتے ہیں، جن سے ٹیلی فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
معلومات تک رسائی کے حق کا ایکٹ، 2017ء کے سیکشن 9 کے مطابق، ڈائریکٹر، لیگل سروسز ڈیپارٹمنٹ، جناب خاور خلدون رانا کو "نامزد عہدیدار" مقرر کیا گیا ہے۔