پاکستان ہفتۂ مالی خواندگی 2025ء

مالی خواندگی کا فروغ، اسٹیٹ بینک کی مالی شمولیت کی حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سلسلے میں، اسٹیٹ بینک قومی مالی خواندگی پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے تاکہ شرکا میں مالی خواندگی کو فروغ دیا جاسکے اور رسمی مالی خدمات کے استعمال کو بڑھایا جائے۔

اسٹیٹ بینک کو پاکستان ہفتۂ مالی خواندگی (پی ایف ایل ڈبلیو) کے انعقاد پر فخر ہے۔ یہ ملک بھر میں مالی آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ہر سال منعقد کیا جانے والا اقدام ہے۔ اس سال کا موضوع ’’اشتراکِ عمل اور جدت کے ذریعے مالی شمولیت‘‘ ہے، جو مالی خدمات تک رسائی بڑھانے میں اشتراکِ عمل اور ڈجیٹل ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ایف ایل ڈبلیو کے مقاصد اور سرگرمیوں کی تفصیلات کے لیے براہِ مہربانی نیچے اسکرول کیجیے۔

پی ایف ایل ڈبلیو 2025ء کے مقاصد

  • افراد میں مالی خواندگی اور ذمہ دارانہ مالی رویے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
  • ڈجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے اور رسمی مالی خدمات کے استعمال کو فروغ دینا۔
  • مالی شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے مالی اداروں، فن ٹیک کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ، مثلاً تعلیمی اداروں، خواتین پر مرکوز تنظیموں، خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مابین اشتراکِ عمل کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • صارفین کے تحفظ، دھوکا دہی سے بچاؤ اور مالی حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔

مخاطب افراد (ٹارگٹ آڈینس)

پی ایف ایل ڈبلیو 2025ء کے ہدفی سامعین درج ذیل ہیں:

1۔ طلبہ اور نوجوان
2۔ خواتین
3۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد
4۔ عوام الناس

لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…