رازداری کا بیان

اس صفحے پر

بینک دولت پاکستان اپنی ویب سائٹ دیکھنے والوں کی رازداری کا تحفظ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جب آپ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو محدود تکنیکی معلومات— جیسے آپ کا آئی پی ایڈریس، براؤزر کی قسم، ڈیوائس کی معلومات اور دیکھے گئے صفحات—خود کار طریقے سے معیاری ویب ٹیکنالوجیوں کے ذریعے حاصل ہو تی ہیں۔ اس معلومات کو صرف ویب سائٹ سیکورٹی، شماریاتی تجزیے، اور ویب سائٹ کی کارکردگی اور صارف کے تجربے میں بہتری لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور ان کا تجزیہ اجتماعی شکل میں ہوتا ہے۔

ذاتی معلومات صرف اس صورت میں جمع کی جا سکتی ہیں، جب انہیں رضاکارانہ طور پر فراہم کیا جائے (مثلاً، سوالات یا سبسکرپشنز کے ذریعے)، اور انہیں صرف اسی مقصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، جس کے لیے یہ فراہم کی گئی تھیں۔ اسٹیٹ بینک ایسی معلومات کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی ذرائع استعمال کرتا ہے، جو قابل اطلاق قوانین اور اندرونی معلومات کی سیکورٹی پالیسیوں کے مطابق ہیں۔