بینک دولت پاکستان نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کی زندگی اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر انتہائی قابل احترام ماہرِ معاشیات اور اصلاح پسند رہنما تھیں، جن کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد نے پاکستان کے مالی اور معاشی فریم ورک کوترقی دینے میں ڈاکٹر شمشاد اختر کے کلیدی کردار کو سراہا اور ادارہ جاتی ترقی اور پالیسی اصلاحات میں ان کی بصیرت افروز قیادت اور گہرے اثرات کو اجاگر کیا۔