اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی ایک قانونی ادارہ ہے جو ایس بی پی ایکٹ کی دفعہ 9 ڈی اور 9 ای کے تحت بنائی گئی ہے اور یہی زری پالیسی کی تشکیل کی ذمہ دار ہے۔ یہ دس ارکان پر مشتمل ہے:
زری پالیسی کمیٹی زری پالیسی موقف طے کرنے کی ذمہ دار اور مکمل بااختیار ادارہ ہے۔ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ 9 ای میں (28 جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) زری پالیسی کمیٹی کے جو اختیارات اور وظائف طے کیے گئے ہیں وہ یہ ہیں:
ممبران کو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
واضح رہے کہ زری پالیسی معیشت پر فوری اثر نہیں ڈالتی۔ اگرچہ قلیل مدت کی شرحیں جیسے شبینہ ریپو ریٹ فوراً بدل سکتی ہیں، لیکن مہنگائی پر مکمل اثرات ظاہر ہونے میں اکثر 6 سے 8 سہ ماہیاں (ایک سے دو سال) لگ جاتی ہیں، کیونکہ گھرانے اور کاروبار سود کی شرحوں میں ردوبدل کے مطابق بتدریج خود کو ڈھالتے ہیں۔