ضوابطی سینڈ باکس
مزید دیکھیے
ایک جدت پسند اور شمولیتی ڈجیٹل مالی نظام کی تشکیل کے لیے جدت طرازی مرکز یک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو ضابطہ کاروں ، فن ٹیک جدت طرازوں ، اسٹارٹ اپ فرموں اور صنعتی فریقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اوپن بینکاری ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اور ڈسٹری بیوٹڈ لیجر ٹیکنالوجی جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیتا ہے، اور فن ٹیک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ورک اسپیس، رہنمائی اور آزمائشی بنیادوں پر مواقع فراہم کرتا ہے۔ جدت اور ضابطہ کاری کے درمیان خلا کو پُر کرتے ہوئے جدت طرازی مرکز مالی شمولیت اور اسمارٹ ضابطہ کاری پر توجہ دینے کے ساتھ ڈجیٹل فنانس کے مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالی شعبے میں جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کو فروغ دینے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت جدت طرازی مرکز قائم کیا ہے۔ ایس بی پی وژن 2028 ءکی رہنمائی میں یہ مرکز ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں جدت طراز بشمول افراد، فن ٹیک کمپنیاں، اسٹارٹ اپ فرمیں اور مالی نظام کے دیگر ممکنہ شراکت دار براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
جدت طرازی مرکز درج ذیل طریقوں سے مرکزی بینک اور جدت کے معاون نظام کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا :
جدت طرازی مرکز ایسا منظم ماحول فراہم کرے گا جس میں ابتدائی مرحلے کے خیالات کو قابلِ عمل مالی خدمات میں تبدیل کیا جا سکے۔ جدت طراز اپنے تصورات پیش کر سکیں گے اور اپنی تجاویز کو بہتر بنانے کے لیے فیڈبیک، تکنیکی رہنمائی اور ضوابطی بصیرت حاصل کرسکیں گے۔یہ مرکز اس عمل کو تقویت دینے کے لیے ماہرین کے مشوروں تک رسائی اور معلوماتی پروگراموں میں سہولت دینے کے ساتھ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جدت طراز اپنے خیالات کو تصورسے ابتدائی ماڈل تک اس انداز میں لے جائیں جو عملی، ذمہ دارانہ اور پاکستان کے مالی شعبے کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہو۔
ایس بی پی جدت طرازی مرکز کا قیام پاکستان کے مالی شعبے کی ترقی کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ ایسا ماحول پیدا کیا جا سکے جہاں جدت ذمہ داری کے ساتھ فروغ پا سکے۔ اس کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:
ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا جہاں افراد، اسٹارٹ اپ فرمیں اور فن ٹیک کمپنیاں نئے خیالات پیش کر یں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر تجربات اور رہنمائی حاصل کر سکیں تاکہ اپنے تصورات کو ایسی قابل عمل خدمات میں تبدیل کیا جا سکے جو مارکیٹ کی ضروریات پوری کر سکیں۔
جدت طرازوں اور ضابطہ کاروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں جامع مکالمے ، علم کے تبادلے اور مسائل کا مشترکہ حل نکالنے کے قابل بنانا ۔ یہ تعاون یہ بات یقینی بناتا ہے کہ جدت طرازی اس انداز میں آگے بڑھے جو مالی شمولیت کو فروغ دے، جبکہ استحکام اور صارفین کے تحفظ کو بھی برقرار رکھے۔
ڈجیٹل ادائیگی کے حل اور جدید مالی خدمات کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا جو زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر ہوں۔ اس کا مقصد رسائی کو بڑھانا، لین دین کی لاگت میں کمی اور مجموعی طور پر صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
جدت طرازی مرکز کو باہمی اشتراک کے بل بوتے پر ترقی کرتا ہے۔ یہ مرکز ضوابطی اور مالی اداروں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ قریبی طور پر کام کرتا ہے تاکہ جدت طرازی کا ایک سازگار ماحول تشکیل دیا جا سکے۔ ضابطہ کار، بینک، ادائیگی خدمات کے فراہم کنندگان (پی ایس پیز) اور فن ٹیک کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مرکز یہ بات یقینی بناتا ہے کہ جدت طرازی کو ذمہ داری کے ساتھ اور قومی ترجیحات کے مطابق ترقی دی جائے ۔ یہ کمیونٹی پر مبنی نقطۂ نظر ڈجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ مالی استحکام اور صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔
ڈجیٹل مالی نظام کے فریقوں کے لیے وقف ٹیسٹنگ ماحول، جس میں وہ پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام "راست" کے ساتھ ارتباط کے ذریعے جدید خصوصیات دریافت کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم جدت طرازوں کو ایک محفوظ اور معاون ماحول میں ادائیگی کے حل تیار کرنے، ان کی جانچ کرنے اور انہیں مزید بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔