حکومت پاکستان نے’ وزیر اعظم کا کووڈ 19 ریلیف فنڈ 2020ءٗ کے نام سے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد ملک میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے پاکستانی عوام کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ فنڈ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر رہنے والے افراد سے عطیات مختلف طریقوں سے جمع کرے گا۔ اس مقصد کے لیے رقوم جمع کرنے کی غرض سے نیشنل بینک آف پاکستان میں ایک الگ بینک اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔
اس فنڈ کا انتظام ”غربت مٹاؤ اور سماجی تحفظ ڈویژن “فنانس ڈویژن کی مشاورت سے چلائے گا۔
ہم نے بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ ’ وزیر اعظم کے کووڈ 19 ریلیف فنڈ ٗ کےعلاوہ صوبائی حکومتوں کے کورونا ریلیف فنڈز میں پیمنٹ کارڈز کے ذریعے دیےگئے عطیات /ادائیگیوں پر کوئی سروس فیس وصول نہ کریں بشمول انٹرچینج ری امبرسمنٹ فیس (آئی آر ایف)، مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر)، مرچنٹ آئی ڈی فیس، آن بورڈنگ فیس یا کوئی بھی دیگر فیس جس کا اطلاق ہوتا ہو۔