پرزم پلس
مزید دیکھیں
گورنر بینک دولت پاکستان جناب جمیل احمد نے پاکستان ریئل ٹائم انٹربینک سیٹل منٹ میکانزم پلس (PRISM+) کا افتتاح کیا، جو ملک کی مالی منڈی کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف پاکستان) نے کراچی میں کیا، جس میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شریک افراد میں بینکوں کے چیف ایگزیکٹوز ، مائکروفنانس اداروں کے نمائندگان، نظام ادائیگی کےآپریٹرز (پی ایس اوز) ، نظامِ ادائیگی کے فراہم کنندگان (پی ایس پیز)، اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام اورمالی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد شامل تھے۔