صنفی مساوات کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی جز ہے اور اسٹیٹ بینک نے خواتین کی مالی شمولیت کو ترجیح بنایا ہے۔ حال ہی میں، اسٹیٹ بینک نے خواتین کی مالی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کا سفر پہلی صنفی امتیاز کے خاتمے کی پہلی پالیسی " برابری پر بینکاری" کے آغاز سے شروع ہوا، جس نے مالی اداروں کی پالیسیوں اور روایات میں صنفی زاویے کو شامل کرنے کی بنیاد رکھی۔ اس پالیسی کے تحت، خواتین کو درپیش مخصوص رکاوٹوں کو تسلیم اور انہیں دور کیا جاتا ہے تاکہ مالی شمولیت کے سفر میں خواتین کی رکاوٹیں دور کی جاسکیں۔ ایس بی پی نے، اس پالیسی کے آغاز اور نفاذ کے ذریعے، بینکوں میں خواتین کی مالی شمولیت اور صنفی تنوّع کے ضمن میں خواتین کی مالی شمولیت بہتر بنانے کے مزید اقدامات کی راہ ہموار کی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں WE-فنانس کوڈ پر دستخط کیے ہیں، جو ورلڈ بینک کی زیرِ قیادت بین الاقوامی تعاون کا ایک اقدام ہے، جس کا مقصد خواتین آجروں کی مالیات تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔ اسٹیٹ بینک ، اس عزم کے طفیل، اور شراکت دار بینکوں کے ساتھ مل کر صنفی تفصیلی ڈیٹا کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی صنفی مراکز کے قیام، اور مشترکہ حل کے مقصد پر کاربند ہے،جس سے مالی فرق کم کرنے اور خواتین کے لیے ایک مزید جامع مالی نظام تشکیل دینے میں مدد ملی۔