پاکستان مالی خواندگی ہفتہ (پی ایف ایل ڈبلیو)

پاکستان مالی خواندگی ہفتہ (پی ایف ایل ڈبلیو)

مالی خواندگی کا فروغ بینک دولت پاکستان کی مالی شمولیت کی حکمتِ عملی کا ایک اہم جزو ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک قومی مالی خواندگی پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے تاکہ شرکا میں مالی تعلیم کو فروغ دیا جا سکے اور رسمی مالی خدمات کے استعمال میں اضافہ ہو۔

اپنے اسٹریٹجک وژن 2028ء کے مطابق اور ڈجیٹل مالی شمولیت کو مزید تقویت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 4 تا 8 مارچ 2024ء کے دوران "ڈجیٹل ذرائع کے ذریعے مالی شمولیت" کے عنوان کے تحت پاکستان مالی خواندگی ہفتہ (پی ایف ایل ڈبلیو) کا پہلا ایڈیشن منعقد کرے گا۔ (پی

ایف ایل ڈبلیو) کا مقصد ڈجیٹل خدمات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی خواندگی کو بڑھانا اور پاکستان بھر میں مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
پی ایف ایل ڈبلیو کے دوران اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک ملک بھر میں مالی خواندگی کے کیمپ قائم کریں گے تاکہ عوام کے سوالات کے جوابات دیے جا سکیں اور ڈجیٹل مالی خدمات جیسے Raast، کیو آر کوڈ، آسان ڈجیٹل اور موبائل اکاؤنٹس وغیرہ کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم نیچے سکرول کریں جہاں پی ایف ایل ڈبلیو کے مقاصد اور سرگرمیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…

پینل مباحثہ

موضوع: ڈجیٹل مالی شمولیت: Era 2.0

مقصد: مالی خواندگی اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارموں کی ترقی پر بحث

Panelists.jpg