بینکوں کی جانب سے جراثیم سے پاک کرنسی نوٹوں کی فراہمی

بینکوں کی جانب سے جراثیم سے پاک کرنسی نوٹوں کی فراہمی

ہم یہ بات یقینی بنا رہے ہیں کہ بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ یا جراثیم سے پاک کرنسی نوٹ کافی مقدار میں فراہم کیے جائیں اور نقدی کے انتظام اور آپریشنز میں شامل افراد کی حفاظت کےہم یہ بات یقینی بنا رہے ہیں کہ بینکوں کو نئے یا جراثیم سے پاک کرنسی نوٹ کافی مقدار میں فراہم کیے جائیں اور نقدی کے انتظام اور آپریشنز میں شامل افراد کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے جائیں۔

بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومتِ پاکستان / عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلے سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات، سماجی فاصلے کی ایس او پیز/رہنما ہدایات کے علاوہ درج ذیل حکومتِ پاکستان / عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات، سماجی فاصلے کی ایس او پیز/رہنما ہدایات کے علاوہ بینکوں کو فوری طور پر درج ذیل آپریشنل ہدایات پر لازمی عمل درآمد کی ہدایت کی جاتی ہے:

  • کمرشل بینک / سی آئی ٹی جو اسٹیٹ بینک بی ایس سی میں نقد جمع کروانے / نکلوانے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ آفس سے رابطہ کریں گے اور دفتر آنے کے لیے وقت لیں گے۔ بینک / سی آئی ٹی کو صرف ان کے مقررہ وقت پر ہی ایس بی پی بی ایس سی کے احاطے میں رسائی کی اجازت ہوگی۔
  • کووڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کمرشل بینک/سی آئی ٹی ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے نقدی جمع کروانے/ نکلوانے کے لیے کم از کم/کفایتی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے۔
  • ایس بی پی بی ایس سی کے احاطے میں داخل ہونے والے بینکوں کے نمائندوں/سی آئی ٹی عملے کے لیے چہرے پر ماسک لگانا اور لیٹکس کے دستانے پہننا لازمی ہے۔ اسی طرح، بینک کے احاطے میں داخل ہوتے وقت اسٹیٹ بینک کے سیکورٹی افسران کی جانب سے ایسے تمام ملاقاتیوں کا بخار چیک کیا جائے گا۔
  • کھانسی، چھینکوں، بخار وغیرہ سمیت دیگر علامات ظاہر کرنے والے کمرشل بینک کے نمائندوں/سی آئی ٹی عملے کو نقدی کی ہینڈلنگ/ذخیرہ کاری/منتقلی کے کاموں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ایس بی پی بی ایس سی میں اسکریننگ کے دوران اگر بینک/سی آئی ٹی عملے میں مذکورہ علامات ظاہر ہوں تو ایسے افراد کو ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
  • ایس بی پی بی ایس سی کے احاطے میں موجود رہتے ہوئے کمرشل بینکوں کے نمائندے/سی آئی ٹی عملہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ہدایات سمیت سماجی فاصلے سے متعلق احتیاطی اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں گے۔
  • یہ امر یقینی بنایا جائے گا کہ جمع کروائے جانے والے بینک نوٹ (تمام مالیت) بینک نوٹوں کی پیکنگ کی ہدایات کے مطابق لپیٹے گئے ہوں، اور انھیں ایس بی ہی بی ایس سی کے والٹ میں جمع کروانے سے قبل جراثیم سے پاک کیا گیا ہو۔
  • مزید برآں، کمرشل بینک/سی آئی ٹیز بین البینک / اندرونِ بینک نقدی کے لین دین میں یہی طریقہ کار /احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔
  • کمرشل بینکوں/ سی آئی ٹی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ-19 سے متاثرہ تمام ملازمین کی جانچ میں مدد کریں تاکہ سماجی طور پر ذمہ دار ادارہ ہونے کا تصور پیش کریں۔


قبل ازیں، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی طرف سے پوری طرح درست ، تصدیق شدہ اور جراثیم سے پاک نقدی کے اجرا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، صاف اور جراثیم سے پاکقبل ازیں، بینکوں کے لیے سالم، مستند اور جراثیم سے پاک نقدی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک نے صاف اور جراثیم سے پاک کرنسی نوٹوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ ہدایات جاری کردی ہیں کہ اسپتالوں اور کلینکس سے وصول پانے والی تمام نقدی کو سربمہر اور قرنطینہ کردیا جائے اور اس نقدی کو مارکیٹ میں جانے سے روکا جائے۔ تمام بینک اسپتالوں سے موصول شدہ نقدی کی رپورٹ اسٹیٹ بینک کو روزانہ دیں گے، مذکورہ نقدی کو قرنطینہ کردیا جائے گا جس کی مساوی رقم بینکوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔ مزید برآں، بینکوں کونئی اور جراثیم سے پاک نقدی کی خاطرخواہ فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس سے انہیں اپنے صارفین کو نئے کرنسی نوٹ یا وہ نقدی فراہم کرنے کا موقع ملے گا جسے کم از کم 15 یوم تک قرنطینہ کیا جا چکا ہو۔ بینکوں کو یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ایسی نقدی کا خاطرخواہ ذخیرہ موجود ہے اوراس سلسلے میں ساری طلب پوری کی جائے گی۔