زرعی قرضے

زرعی قرضے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بینکوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک جامع اسکورنگ ماڈل متعارف کرایا ہے۔ یہ ماڈل زرعی قرضہ جات کی مشاورتی کمیٹی (ACAC ) نے مالی سال 2021-22 ءکے لیے منعقدہ اپنے سالانہ اجلاس میں منظور کیا تھا۔

G-01.jpg

زرعی قرضہ جات کی اسکورنگ کا ماڈل

اس اسکورنگ ماڈل میں کثیر الجہتی معیارات (multi-dimensional criteria) استعمال کیے گئے ہیں تاکہ بینکوں کی توجہ ان تمام اہم شعبوں کی جانب مبذول کرائی جاسکے جو ملک میں زرعی مالکاری کی بہتری کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس میں اظہاریوں (indicators) کی چار بڑی اقسام شامل ہیں، جنہیں مزید ذیلی اظہاریوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ان کی بنیاد پر ایک مجموعی اشاریہ تیار کیا جاتا ہے جو ہر بینک کی زرعی قرضہ جاتی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

G-02.jpg

زرعی قرض فراہم کرنے والے ادارے

درج ذیل 50 بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور خُرد مالکاری ادارےکے ذریعے زرعی قرضے حاصل کیے جاسکتے ہیں:

روایتی بینک
اسلامی بینک
مائکروفنانس بینک
خرد مالکاری ادارے

ہیلپ ڈیسک

اپنی شکایات یہاں درج کرائیں