پرزم +

پرزم +

پرزم + نئی نسل کا بروقت مجموعی چکتائی کا نظام اور سینٹرل سیکورٹیز ڈیازٹری سسٹم ہے

پرزم + کو آئی ایس او 20022 مالی پیغام رسانی کے معیار پر بنایا گیا ہے، جو منظم اور ڈیٹا سے بھرپور مالی مواصلات کو ممکن بناتا ہے، اور ادائیگی و چکتائی کے نظام میں شفافیت، باہمی ربط (انٹرآپریبلٹی) اور خودکاری کو فروغ دیتا ہے۔

آئی ایس او 20022 مالی پیغام رسانی کا معیار

جدید عالمی معیارات پر تیار کیا گیا

جدید انتظامِ سیالیت

دستیاب فنڈز کی نگرانی اور بہتر استعمال کے لیے بلٹ اِن ٹولز

جدید قطار بندی

متعدد قطاروں کا نظام جو بہتر انتظامِ سیالیت اور مجموعی چکتائی کی کارکردگی کو یقینی بناتا ہے

ڈی کپلڈ آرکیٹیکچر

ماڈیولز آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں، جس سے ہدفی سطح پر لچک اور ضرورت کے مطابق آسان اسکیلنگ ممکن ہوتی ہے۔

بہتر گنجائش اور کارکردگی

زیادہ مقدار کو کم تاخیر کے ساتھ پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا

جدید سیکیورٹی فیچرز

محفوظ آپریشنز کے لیے جدید ترین انکرپشن اور نگرانی کے نظام

سسٹم سپورٹ

یہ نظام مؤثر لین دین کی تکمیل اور نگرانی کے لیے درج ذیل سہولیات فراہم کرتا ہے

  • بینکوں کے درمیان بلند مالیت کے فنڈز کی منتقلی، جس میں فوری اور حتمی چکتائی ممکن ہوتی ہے
  • مستقبل کی تاریخوں کے لیے ادائیگیوں کی جدول بندی، جس سے ادارے سیالیت کو زیادہ درستگی کے ساتھ منظم کر سکتے ہیں
  • لین دین کی قطاری بندی اور ترجیحی ترتیب، جو وقت کے لحاظ سے اہم ادائیگیوں کی معاونت کرتی ہے
  • واجبات، ادائیگی کی قطاریں اور چکتائی کی صورتِ حال کی بروقت نگرانی
  • خودکار بلنگ اور فیس کا حساب، جس کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کے قابل انوائسز اور بلنگ کے لاگز دستیاب ہوتے ہیں

سنٹرل سیکورٹیز ڈپا زٹری سسٹم

نیا نظام بازارِ زر کے سودوں کے لیے سنٹرل سیکورٹیز ڈیازٹری (CSD) پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے، جس میں سرکاری سیکورٹیز کی نیلامی، ثانوی بازار میں سیکورٹیز کی خرید و فروخت، زرِ ضمانت کا انتظام، اور بازارِ زر کے سودے شامل ہیں۔

Central_Securities_Depository_System.png

مزید تفصیلات کے لیے براہِ مہربانی ڈی آئی اینڈ ایس ڈی سرکلر نمبر 1 برائے 2025ء ملاحظہ کیجیے۔