بینک دولتِ پاکستان نے کراچی میں اپنے مرکزی دفتر میں 79ویں یومِ آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی جس میں بینک کی اعلیٰ قیادت اور ملازمین شریک ہوئے۔ یومِ آزادی کی تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرکزی بینک معاشی استحکام برقرار رکھنے، مالی نظام کو مزید مستحکم بنانے اور پائیدار و جامع معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرتا رہے گا۔
اپنے خطاب میں گورنر بینک دولتِ پاکستان جمیل احمد نے ڈجیٹلائزیشن کے فروغ، مالی شمولیت میں اضافے اور معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جاری کوششوں کو اُجاگر کیا جن کا مقصد معیشت کو پہلے سے زیادہ مستحکم اور خوش حال بنانا ہے۔