جدت طرازی مرکز

ہمارے بارے میں

جدت طرازی مرکز، اسٹیٹ بینک کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مالی ٹیکنالوجی کے معاون نظام کے ساتھ منظم روابط کو فروغ دیتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے وژن 2028ء کے تحت قائم کیا گیا یہ پلیٹ فارم ضابطہ کاروں اور جدت طرازوں کے مابین رابطے کا ذریعہ ہے، جو پاکستان کے لیے نئے مالی سولیوشنز کو محدود اور سازگار ماحول میں آزمانے، شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی اور قابلِ توسیع ڈجیٹل مالی سولیوشنز کی تیاری کو ممکن بناتا ہے۔

یہ مرکز (Hub) ، مرکزی بینک اور جدت کے معاون نظام کے درمیان رابطے کے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ نئی مالی ٹیکنالوجیوں کو آزمانے اور بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کا ماحول فراہم کرتا ہے، ضابطہ کاروں اور جدت طرازوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور ایسے ڈجیٹل مالی سولیوشنز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو مالی شمولیت، کارکردگی اور استحکام کو بہتر بنائیں۔

نصب العین

ایک ایسا ڈجیٹل طور پر جامع، مستحکم اور جدت طراز مالی نظام جو ہر پاکستانی کے لیے مؤثر ہو۔

مشن

منظم تجربات، اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون اور حالات کے مطابق ڈھلنے والے پالیسی فریم ورکس کے ذریعے جدید مالی سولیوشنز کی تیاری میں سہولت فراہم کرنا، تاکہ ایک جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالی نظام تشکیل دیا جا سکے۔

ہمارے اہداف

  1. مرکزی بینک میں جدت کو ادارہ جاتی سوچ کا مستقل حصہ بنانا، تاکہ مسلسل بہتری اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
  2. ضابطہ کاروں، مالی اداروں، فن ٹیک ، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینا، تاکہ باہمی تعاون سے مؤثر مالی سولیوشنز تیار کیے جا سکیں اور انہیں وسیع پیمانے پر قابلِ عمل بنایا جا سکے۔
  3. مارکیٹ سے روابط اور منظم ماحول میں آزمائش کو قابلِ عمل ضوابطی اور پالیسی معلومات میں تبدیل کرکے شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو ادارہ جاتی شکل دینا۔
  4. جدت طرازی کو ایسے عملی استعمالات کی جانب رہنمائی دینا جو پاکستان میں مالی خدمات کی کارکردگی، مالی شمولیت، استحکام اور صارفین کے اعتماد کو فروغ دیں۔

ابھرتی ہوئی مالی ٹیکنالوجیز کو سمجھنے، ان سے روابط قائم کرنے اور ان کے بارے میں مؤثر ردِعمل دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ادارہ جاتی استعداد کو مضبوط بنانا

لوڈ ہو رہا ہے…

خبریں اور تازہ ترین معلومات

جدت طرازی مرکز کی تازہ ترین خبریں — کوہورٹ سے متعلق اعلانات، تقریبات، مطبوعات اور رہنمائی کے مواقع۔

کوہورٹ سے متعلق اعلانات
تقریبات اور ویب نارز

ہمارا معاون نظام

جدت طرازی مرکز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کی ایک متنوع کمیونٹی کو یکجا کرتا ہے، جو پاکستان کے ڈجیٹل مالی مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

کمیونٹی کے زمرے

  • کمرشل بینک
  • ڈجیٹل بینک
  • فن ٹیک اسٹارٹ اپس
  • الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز)
  • نیشنل انکیوبیشن سینٹرز (این آئی سیز)
  • جامعات اور تحقیقی ادارے
  • پیمنٹ سسٹم آپریٹرز (پی ایس اوز) اور پیمنٹ سروس پرووائیڈرز (پی ایس پیز)
  • بین الاقوامی بینک اور پیمنٹ سسٹم ٹیکنالوجی پرووائیڈرز
  • بین الاقوامی جدت طرازی مراکز اور ضابطہ کار

اسٹیٹ بینک کے ’’جدت طرازی مرکز ‘‘ سے رابطہ، اشتراک اور تخلیق

آئیے! استعداد بڑھائیے، علم کو فروغ دیجیے، مستقبل کی صورت گری کیجیے۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی اچھوتا خیال ہے؟ کیا آپ کے پاس ایسی کوئی مہارت یا ٹیکنالوجی ہے جو پاکستان میں ڈجیٹل مالیات کی ترقی میں مدد دے سکتی ہے؟

آئیے، ہم مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ہم سے رابطہ کیجیے

کیا آپ جدت طرازی مرکز، ریگولیٹری سینڈ باکس یا شرکت کے مواقع کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں؟ ہم سے رابطہ کیجیے۔

[email protected]

(عمومی سوالات، رابطہ و تبادلے کے سیشنز اور شرکت کی تجاویز کے لیے)

[email protected]

(ریگولیٹری سینڈ باکس سے متعلق امور، بشمول اہلیت کے معیار اور درخواستوں کے لیے)