ثقافت اور ماحول
دوستانہ اور معاون ماحول کے ساتھ اقدار پر مبنی ثقافت۔ اسٹیٹ بینک کی اقدار—دیانت داری، جواب دہی، ٹیم ورک، حوصلہ، اعلیٰ کارکردگی، اور نتیجے پر مرکوز رویہ ہماری پہچان ہے اور ہمارے ملازمین کے رویوں اور برتاؤ سے عملاً واضح ہوتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اصل طاقت اس کی متحرک، باصلاحیت اور اقدار کے مطابق کام کرنے والی افرادی قوت ہے۔ ہمارے افراد وسیع تر تزویراتی اہداف کے حصول میں مؤثر اور مستعد نتائج فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم ایسے افراد کے لیے طویل مدتی اور پُرکشش کیریئر کے مواقع فراہم کرتے ہیں جو مستقبل بین سوچ، پیشہ ورانہ دیانت داری اور اعلیٰ کارکردگی کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خواہش مند امیدوار مختلف ٹیلنٹ ایکوزیشن پروگرامز کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے خاندان کا حصہ بن سکتے ہیں، جو مستقبل کے قائدین کی پرداخت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ نئے گریجویٹس کے لیے سالانہ انڈکشن پروگرام (16 سالہ تعلیم) مندرجہ ذیل ہیں:
ان منظم پروگراموں کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ادارہ جاتی ضروریات کے مطابق لیٹرل اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھی بھرتیاں کرتا ہے۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ایک ایسے ادارے کا حصہ بنیں جہاں آپ کی صلاحیتیں پاکستان کے مالی مستقبل پر بامعنی اثر ڈال سکتی ہیں۔
ایک قوم کا مرکزی بینک معیشت کے مؤثر اور مناسب کارکردگی کے لیے ایک منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے۔ پاکستان میں، اسٹیٹ بینک مختلف ذمہ داریوں کا حامل ہے، جن میں شامل ہیں: زری اور قیمت کے استحکام کو یقینی بنانا؛ ایک مضبوط بینکاری شعبے کو یقینی بنانا؛ ادائیگی کے محفوظ اور مؤثر نظام کو یقینی بنانا؛ کرنسی کا اجرا اور تقسیم ؛ حکومت کو بینکاری خدمات کی فراہمی؛ اور قومی زرمبادلہ کے ذخائر کا انتظام ۔