اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) پاکستان کے زری اور قرضہ جاتی نظام کو منظم کرتا ہے اور قومی مفاد کے پیشِ نظر اس کی ترقی کو فروغ دیتا ہے تاکہ زرِی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کے پیداواری وسائل کا بھرپور استعمال ممکن ہو۔ دیگر مرکزی بینکوں کی طرح، اسٹیٹ بینک بھی اپنی زری پالیسی کی تشکیل کے عمل میں عوام اور کاروباری اداروں کے موجودہ اور متوقع معاشی حالات سے متعلق تاثرات کو ایک اہم عنصر کے طور پر مدِنظر رکھتا ہے۔
اسی مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک مختلف سروے منعقد کرتا ہے، جن میں اعتمادِ صارف سروے (CCS) اور کاروباری اعتماد کا سروے (BCS) شامل ہیں، جو ہر ماہ کیے جاتے ہیں۔ CCS گھریلو افراد کا ٹیلی فونک سروے ہے جس میں ملک بھر سے تصادفی طور پر منتخب کیے گئے گھرانوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور اس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ عوام معیشت کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں۔ اسی طرح BCS کاروباری اداروں کا ٹیلی فونک سروے ہے جس کے ذریعے ملک میں کاروباری حالات کے بارے میں اداروں کے خیالات اور توقعات معلوم کی جاتی ہیں۔
اسٹیٹ بینک اس کے علاوہ بینک قرض گاری سروے (BLS) اور نظامی خطرے کا سروے (SRS) بھی منعقد کرتا ہے۔ BLS ایک آن لائن سروے ہے جو قرض فراہم کرنے والے اداروں سے موجودہ اور متوقع قرضہ جاتی حالات اور ان پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ SRS ایک ای میل پر مبنی سروے ہے جس میں مارکیٹ کے شرکا ءاور ماہرین سے موجودہ اور ابھرتے ہوئے یا ممکنہ خطرات کے بارے میں آراء اور مالی نظام کے استحکام کے حوالے سے ان کے اعتماد کی سطح معلوم کی جاتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے جانے والے دیگر سرویز میں قیمتوں اور اجرتوں کے تعین کے رویّوں سے متعلق سروے، کرنسی کی طلب کا سروے، سندھ اور پنجاب میں زرعی پیداواریت اور کریڈٹ فیلڈ تجربات وغیرہ شامل ہیں۔ ان سرویز کے نتائج نے پالیسی سازی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
| انتباہ | ڈاؤن لوڈ |
|---|---|
| اسٹیٹ بینک آف پاکستان کبھی بھی قانونی حیثیت، قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا کسی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سے متعلق ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا اور صرف +92 21 9920 7199 نمبر سے ہی کال کرتا ہے۔ |
|
The results of these surveys are disseminated for general information only. These are opinions of public, businesses and professionals and may not be considered either as SBP views or as endorsement by SBP.
کاروباری اعتماد کا سروے (BCS) معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیشگی اظہاریہ ہے جو قلیل مدتی معاشی نگرانی اور پیش گوئی کے لیے بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ اپنی مستقبل بین نوعیت اور اہم معاشی عناصر کی توقعات کو جانچنے کی صلاحیت کے باعث یہ زری پالیسی کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
کاروباری فیصلوں کے پس منظر میں موجود رجحانات، توقعات اور رویے جیسے محرکات کو سامنے لا کر یہ سروے مقداری اعداد و شمار کی تکمیل کرتا ہے اور وسیع تر معاشی حرکیات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ پالیسی سازی اور تحقیقی فریم ورک کا ایک اہم ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے تعاون سے ہر ماہ کاروباری اعتماد کا سروے منعقد کرتا ہے۔ یہ سروے مختلف شعبوں کے کاروباری اداروں کا احاطہ کرتا ہے جن میں مینوفیکچرنگ، خدمات، تعمیرات، تَھوک و خردہ تجارت اور مالی خدمات شامل ہیں۔ اس سروے کے ذریعے پیداوار، روزگار، قرضوں کی طلب، مہنگائی اور مجموعی معاشی منظرنامے سے متعلق کاروباری اداروں کے تاثرات حاصل کیے جاتے ہیں۔
جنوری 2023ء میں اس سروے کی فریکوئنسی کو دو ماہ سے بڑھا کر ماہانہ کر دیا گیا۔ حال ہی میں، ترسیلی اشاریے کی تشکیل کے لیے استعمال ہونے والے مہنگائی سے متعلق معیاری توقعات کے سوال کے حوالہ جاتی عرصے کو بھی چھ ماہ سے بڑھا کر 12ماہ کر دیا گیا ہے، تاکہ اس کا اسٹیٹ بینک کے اعتمادِ صارف سروے کے اسی نوعیت کے اشاریے کے ساتھ براہِ راست موازنہ ممکن ہو سکے۔
تقریباً 2000 کمپنیوں کا نمونہ ان بڑے اداروں میں سے لیا گیا ہے جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے ہر ماہ تقریباً 500 کمپنیوں کا سروے کیا جاتا ہے۔ یہ کمپنیاں مخصوص معاشی سرگرمیوں کے اندر بلند ترین ادا شدہ سرمائے (Paid-up Capital) کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں۔ صنعتی شعبے کے نمونے میں مینوفیکچرنگ کی تقریباً 22 مختلف سرگرمیوں اور تعمیرات کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے، جن کا انتخاب (Census of Manufacturing Industries - CMI) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان کی تخمینی قدرِ اضافی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، خدمات کے شعبے کے نمونے میں تھوک و خردہ تجارت، صحت عامہ ، تعلیم، ہوٹل و ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹیشن، مشاورتی خدمات، ٹیلی کمیونی کیشن اور مالی خدمات کے شعبوں میں سرگرمِ عمل بڑی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بینک قرض گاری سروے (BLS) سہ ماہی بنیادوں پر منعقد کرتا ہے تاکہ سینئر بینکنگ حکام کی آراء حاصل کی جا سکیں۔ یہ سروے اسٹیٹ بینک کو موجودہ اور متوقع قرض کے حالات اور ان پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، جیسا کہ بینکوں کی قرض گاری سرگرمیوں میں شامل حکام کے ذریعے محسوس کیا جاتا ہے۔ یہ سروے موجودہ صورت حال پر بھی روشنی ڈالتا ہے، جیسے کہ قرض کی طلب و رسد اور قرض لینے کی لاگت، اور ساتھ ہی مستقبل کے منظرنامے کی پیش گوئی بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ سروے ملک کے تمام بڑے مقامی اور غیر ملکی کمرشل بینکوں کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات (MPD&SI) کے تعاون سے، حالیہ ترسیلاتِ زر کے رجحانات پر ایک مختصر سروے منعقد کر رہا ہے۔ اس سروے کا مقصد بیرونِ ملک پاکستانیوں سے حالیہ ترسیلاتِ زر کے رجحانات کے بارے میں تاثرات حاصل کرنا ہے۔ اس سروے کے ذریعے حاصل کردہ معلومات مجموعے میں استعمال کی جائیں گی اور صرف پالیسی سازی میں بطور اِن پُٹ استعمال ہوں گی تاکہ بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلاتِ زر میں سہولت کو بڑھایا جا سکے۔ مزید برآں، آپ کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات محفوظ اور صیغہ راز میں رکھی جائیں گی اور کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔
چونکہ یہ سروے قومی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک اور MPD&SI آپ کی اس آن لائن سروے میں شرکت کے مشکور ہوں گے۔ یہ سروے درج ذیل ویب لنک اور QR کوڈ کے ذریعے دستیاب ہے:
ترسیلاتِ زر کے سروے میں بھرپور شرکت کا شکریہ۔
اس سروے کا موجودہ مرحلہ ہفتہ، 09 جنوری 2021ء کو اختتام پذیر ہوا۔
قیمتوں کا تعین اور قیمتوں میں جمود: ترقی پذیر معیشت کا نقطۂ نظر
| جُز |
|---|
| صارف اور کاروباری اعتماد کے سروے ہر ماہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ |
| بینک قرض گاری سروے ہر سہ ماہی میں منعقد کیے جاتے ہیں (جنوری، اپریل، جولائی، اکتوبر)۔ |