اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک بینک نوٹ جاری کیا ہے۔ اس بینک نوٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
یادگاری نوٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
| مالیت | رنگ | سائز | اجرا |
| 75 روپے | زمردیں سبز | 147 mm X 65 mm | ستمبر 2022ء |
| سامنے کا حصہ | عقبی حصہ | ||
|
تصاویر: قائدِاعظم محمد علی جناح سر سید احمد خان علامہ محمد اقبال محترمہ فاطمہ جناح |
پس منظر: مارخور دیودار |
||
بینک نوٹ کے سامنے کے حصے پر، اسٹیٹ بینک نے ایسی شخصیات کا انتخاب کیا، جنہوں نے جدوجہد آزادی کے اظہار، تشکیل اور معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح کے پورٹریٹ کو منتخب کیا گیا تھا جو بانیوں کی جدوجہد آزادی کی نمائندگی کرتے تھے۔
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لیے حیاتیاتی تنوع اور جنگلات کے تحفظ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ بینک نوٹ کے عقبی حصے پر مارخور اور دیودار جیسی قومی علامات کی شمولیت ملک کے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
رنگوں کی ترتیب، تصاویر، پس منظر کی تصاویر اور خدمت عامہ کے پیغام کو اسٹیٹ بینک کی داخلی بینک نوٹ کمیٹی نے تیار کیا، جبکہ حتمی ڈیزائن برطانیہ کی کمپنی ڈی لا رو (De La Rue) کے ڈیزائنرز نے مکمل کیا۔ بعد ازاں، اس ڈیزائن کو اسٹیٹ بینک بورڈ کی سفارش پر اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956ء کے تقاضوں کے مطابق وفاقی حکومت نے منظور کیا۔