اسی بی پی بی ایس سی

تعارف

ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی – بی ایس سی) کو جنوری 2002ء میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپورپشن آرڈیننس 2001ء کے تحت اسٹیٹ بینک کے کُلی ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا۔

ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن مرکزی بینک کے آپریشنل بازو کے طور پر کرنسی کے انتظام، زرمبادلہ کے آپریشنز اور زرمبادلہ کی ایجوڈیکیشن کرتا ہے؛ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اسٹیٹ بینک کی ضابطہ کاری میں شامل مالی اداروں کو بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، اسٹیٹ بینک کے ترقیاتی مالی گروپ کی معاونت کے تحت ترقیاتی مالی سرگرمیوں کا انعقاد، برآمدات کی نومالکاری اسکیموں پر عملدرآمد کرتا، اور ایجنسی وظائف سے عہدہ برا ہوتا ہے جیسے قومی انعامی بانڈز کی خریدوفروخت بشمول انعامی رقم کی قرعہ اندازی، قومی بچت اسکیموں کی خریدو فروخت یا بینک دولت پاکستان کی جانب سے تفویض کردہ کوئی اور کام کرتا ہے۔

لوڈ ہو رہا ہے…

ایس بی پی بی ایس سی کا گورننس ڈھانچہ

ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس 2001ء کی شق (1) 7 کے مطابق، ایس بی پی بی ایس سی کے معاملات اور کاروبار کی عمومی نگرانی، رہنمائی اور انتظام نیز اس کے آپریشنز کے لحاظ سے مجموعی پالیسی سازی کا اختیار بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے پاس ہے جو تمام اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے وہ تمام امور سرانجام دیتے ہیں جو ایس بی پی بی ایس سی کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔ اپنے وظائف کی انجام دہی کرتے ہوئے بورڈ اسٹیٹ بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ احکامات اور ہدایات کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔

لوڈ ہو رہا ہے…

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ایس بی پی بی ایس سی کے منتظمِ اعلیٰ ہیں اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے بینک کے معاملات کنٹرول کرتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر کو کاروبار چلانے اور بینک کے امور کے انتظام کا اختیار حاصل ہے سوائے ان معاملات کے جو، بالخصوص بورڈ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ڈائریکٹرز اور چیف منیجرز کی ایک جماعت منیجنگ ڈائریکٹر کی معاونت کرتی ہے، جیسا کہ درج بالا تنظیمی نقشے میں ظاہر کیا گیا ہے۔

گروپ شعبہ گروپ
1 شعبہ انتظامِ افرادی قوت
2 ہیومن ریسورس مینجمنٹ
3 انٹرنل بینک سیکورٹی
4 امورِ زرِ مبادلہ
5 عمومی خدمات
6 انجینئرنگ
7 انٹرنل آڈٹ
8 انٹرپرائز رسک مینجمنٹ سیکشن(ای آر ایم ایس)
9 زرِ مبادلہ کی ایجوڈیکیشن
10 فروغِ مالی شمولیت

یکم جولائی 2025ء

لوڈ ہو رہا ہے…

فیلڈ دفاتر عموماً ذیل کی بینکاری خدمات فراہم کرتے ہیں:

  • کرنسی کے انتظام کی خدمات (اجرا، کرنسی نوٹوں کا تبادلہ اور تلف کرنا)
  • سکوں کا انتظام (رسد اور وصولی)
  • حکومتی ٹیکسوں اور محصولات کی وصولی
  • حکومتی ادائیگیوں کا انتظام (تنخواہیں، پنشنز اور سپلائرز)
  • سرکاری قرضے کا انتظام (قومی بچت کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ (سی ڈی این ایس) ، نیشنل سیونگز، وزارتِ مالیات، حکومتِ پاکستان، اسلام آباد کی جانب سے قومی پرائز بانڈز اور خصوصی سیونگ سرٹیفکیٹس/ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اسکیموں کا انتظام)
  • حکومتی رقوم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنا
  • اشیا کے محفوظ ڈپازٹ کے لیے حکومت کو لاکر کی سہولیات کی فراہمی
  • عمومی بینکاری شکایات کے لیے صارفین کو سہولت بہم پہنچانا
  • حکومتی شعبوں کو جہاں اور جیسے کی بنیاد پر درکار دیگر بینکاری خدمات


مزید براں، نوٹوں/ کرنسی کے اجرا سے متعلق امور کے مناسب و مؤثر انتظام کے لیے بینک کے کرنسی کے اجرا کے چار سرکل دفاتر موجود ہیں۔
:دفاتر کا مقام اور ان کی جغرافیائی حدود حسبِ ذیل ہیں

# کرنسی کے اجرا کے سرکل دفاتر ہر سرکل کی جغرافیائی حدود
1 کراچی صوبہ سندھ
2 لاہور صوبہ پنجاب بشمول آزاد جموں و کشمیر حکومت
3 پشاور صوبہ خیبر پختونخوا اور حکومتِ گلگت بلتستان
4 کوئٹہ صوبہ بلوچستان

بی ایس سی آرڈیننس

تفصیل ڈاؤن لوڈ کریں
ایس بی پی – بی ایس سی آرڈیننس 2001ء- پی ڈی ایف نقل انگریزی PDF
ایس بی پی – بی ایس سی آرڈیننس 2001ء- گزیٹ نقل انگریزی
ایس بی پی – بی ایس سی ترمیمی بل2021ء – (21)1720 ایکس گزیٹ- 1 بعداز ترامیم انگریزی
اردو(قبل از یکم دسمبر2021ء- سابقہ ورژن) انگریزی PDF