انٹرپرائز رسک مینجمنٹ سیکشن(ای آر ایم ایس) کو ادارہ جاتی خطرات کے ساتھ ساتھ تزویراتی، آپریشنل، مالی اور ساکھ کے حوالے سے خطرات کی نشاندہی، ان کا جائزہ لینے اور مربوط انتظام کرنے کی غرض سے فعال کردار ادا کرنے ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ یہ سیکشن ایس بی پی – بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی اور اسٹیٹ بینک کے شعبہ انتظامِ خطر کے قریبی تعاون سے کام کرتا ہے، جو اسٹیٹ بینک کے ای آر ایم ایس فریم ورک پر عمل درآمد کرکے بی ایس سی کے تمام شعبوں اور فیلڈ دفاتر میں وقوعہ(incident) رپورٹنگ پالیسی اور رہنما خطوط کے تحت انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کی روایات کی پاسداری یقینی بناتا ہے۔
ای آر ایم ایس ، ٹریننگز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط قائم کرکے خطرات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتا ہے، کاروباری روایات میں خطرات کا پہلو ملحوظ خاطر رکھنے کی ترغیب دیتا ہے اور، خطرے کی رغبت اور انضباطی سرگرمیوں کے درمیان توازن یقینی بناتا ہے۔ ای آر ایم ایس مختلف کمیٹیوں کے ساتھ تسلسلِ کار کی رابطہ کاری اور تعمیل میں بھی معاونت کرتا ہے۔