اسپورٹس کمیٹی

اس صفحے پر

اسپورٹس کمیٹی

اسٹیٹ بینک گذشتہ برسوں میں ملکی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔ اچھا اور صحت بخش ماحول، کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ناصرف ادارے کے ملازمین کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ اس سے سماجی خدمت بھی ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو باضابطہ بنانے کی غرض سے اسپورٹس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ مطلوبہ نتائج مربوط انداز سے بروقت حاصل کیے جاسکیں۔ فی الوقت اسٹیٹ بینک اور ایس بی پی- بی ایس سی کی علاقائی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں میں کرکٹ، بیڈ منٹن، ہاکی، اسکواش اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی کرکٹ کے فروغ کی کاوشوں پر شائقین کرکٹ، کھلاڑیوں اور دوسرے اداروں کی ستائش حاصل کی۔ یہ ادارہ ہر سال شعبہ بینکاری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علاقائی سطح پر چھ شاندار مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے ، یہ صنعت نہ صرف کھلاڑیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ ماضی قریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑی مہیا کرنے کا اہم ذریعہ بھی رہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہنے اوربھرپور تعاون کرنے پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی کرکٹ مینجمنٹ نے پاکستان بھر میں کرکٹ کے حلقوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، اور اب یہ ڈومیسٹک کرکٹ میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ متعلقہ حکام کی مسلسل کوششوں اور بھرپور سرپرستی کے ساتھ، اسٹیٹ بینک کے اسپورٹس کھلاڑیوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے اداروں کے ساتھ مساوی شراکت دار بن سکیں۔

لوڈ ہو رہا ہے…