خواتین آجر فنانس کوڈ

لوڈ ہو رہا ہے…

خواتین آجر فنانس کوڈ خواتین کی زیرِ قیادت مائکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو قرضے بڑھانے کی غرض سے ایک عالمی نوعیت کا اقدام ہے۔

ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ (وی فنانس کوڈ یا سادہ الفاظ میں، کوڈ)، جو ویمن انٹرپرینیورز فنانس انی شیٹو (We-Fi) کے عالمی اقدام کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، 2023ء میں عالمی بینک نے اس کا افتتاح کیا۔ یہ14 حکومتوں، آٹھ کثیرملکی ترقیاتی بینکوں (MDBs)، اور دیگر سرکاری و نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک شراکت داری ہے۔

یہ کوڈ مالی خدمات فراہم کنندگان (FSPs)، ریگولیٹرز، ترقیاتی بینکوں، اور مالی ایکو سسٹم کے دیگر فریقوں کا مالی عزم ہے کہ وہ دنیا بھر میں ویمن مائکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (WMSMEs) کو فراہم کی جانے والی فنڈنگ بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں تاکہ وہ معیشت اور اپنی کمیونٹیز میں ترقی کرسکیں اور قدر میں اضافہ کر سکیں۔

لوڈ ہو رہا ہے…

پاکستان میں وی فنانس کوڈ کو اپنایا جانا

پاکستان فروری2025ء میں اس کوڈ کا عالمی دستخط کنندہ یعنی رکن بن گیا، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس صنعت میں WE فنانس کوڈ کے معاون کے طور پر کام کرتا ہے۔ کوڈ کے تحت، اسٹیٹ بینک بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اور ملکی متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے، اسٹریٹجک قیادت فراہم کرنے، صنفی لحاظ سے منقسم ڈیٹا کو بڑھانے اور خواتین آجروں کے لیے رکاوٹوں اور مالی کمی کو دور کرنے کے لیے بتدریج اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وی فنانس کوڈ نیشنل چیمپئن
وی فنانس کوڈ نیشنل چیمپئن

وی فنانس کوڈ کے رکن ادارے

WE_Finance_Code_Signatory_Institutions.png
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…

افتتاحی تقریب

تقریبی پیغامات

لوڈ ہو رہا ہے…