اکنامک اینالسٹس ٹریننگ اسکیم

اکنامک اینالسٹس ٹریننگ اسکیم

لوڈ ہو رہا ہے…

اہلیت

امیدوار کے لیے معاشیات کے شعبے میں کم از کم ماسٹرز ڈگری یا بیچلرز ڈگری (16 سالہ تعلیم) ہونا ضروری ہے۔

عمر کی حد

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ تک زیادہ سے زیادہ عمر 26 سال ہونی چاہیے۔

تحریری امتحان اور انٹرویو

شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو تحریری امتحان میں شرکت کرنا ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو گروپ ڈسکشن اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

پری انڈکشن ٹریننگ

منتخب امیدوار ٹرینی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے بینکاری و مالیات ، اسلام آباد میں پری انڈکشن ٹریننگ کے لیے شامل ہوں گے۔

معاوضہ

مسابقتی تنخواہ اور الاؤنسز، اپنے اور زیر کفالت افراد کے لیے طبی سہولت، بلا سود ہاؤس لون، کار لون اور پی سی/لیپ ٹاپ لون، نیز گروپ ٹرم انشورنس فراہم کی جائے گی۔