اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)، مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آفیسر زٹرینینگ اسکیم (SBOTS)-28 ویں بیچ کے تحت اسٹنٹ ڈائریکٹر (2-OG) کے عہدوں کے لیے نو جوان، باصلاحیت اور متحرک اُمیدواروں کو پُرکشش اور چیلنجنگ کریئر کی پیشکش کرتا ہے، بالخصوص درج ذیل شعبوں میں :
عہدوں پر تعیناتی کراچی میں ہوگی۔
اہلیت کے مذکورہ معیار پر پورا اترنے والے خواہش مند پاکستانی شہری (بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی ویب سائٹ (www.nts.org.pk) پر لاگ اِن ہو کر آن لائن درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار پر عمل کریں۔
مکمل طور پر پُر کیے گئے درخواست فارم کی پرنٹڈ کاپی، مع این ٹی ایس فیس کی ادائیگی کے ثبوت کے، جوائنٹ ڈائریکٹر (ریسورس مینجمنٹ)، ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی کو بذریعہ ڈاک ارسال کرنا ضروری ہے۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 فروری 2022ء ہے۔ ذاتی طور پر یا ای میل کے ذریعے جمع کروائی گئی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔
این ٹی ایس امیدواروں کو اہلیت کے معیار پر شارٹ لسٹ ہونے کی صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرے گا، جبکہ ایڈمٹ کارڈ ان کے ڈاک کے پتے پر بھیجے جائیں گے اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیے جائیں گے تاکہ وہ مقررہ ٹیسٹ سینٹرز میں تحریری امتحان میں شرکت کر سکیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان / نیشنل ٹیسٹنگ سروس اپنی ویب سائٹس پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے مزید سلیکشن کے عمل کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
کسی بھی سوال یا شکایت کی صورت میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے [email protected] یا 051-8444441 پر رابطہ کریں۔
تحریری امتحان کی بنیاد پر شارٹ لسٹ ہونے والے اور اہلیت کے دیگر معیارات پر پورا اترنے والے امیدواروں کو مزید انتخاب کے عمل کے لیے بلایا جائے گا، جس میں گروپ ڈسکشن/سائیکومیٹرک ٹیسٹنگ اور پینل انٹرویو شامل ہوں گے۔ امیدواروں کو اس موقع پر اپنی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق شدہ نقول، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مساوی سرٹیفکیٹ (غیر ملکی ڈگری کی صورت میں)، این ٹی ایس فیس کی ادائیگی کا ثبوت، ڈومیسائل، شناختی کارڈ (CNIC) اور تین پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لانا ہوں گی۔
کوئی بھی امیدوار جو غلط معلومات فراہم کرے یا مطلوبہ معلومات یا دستاویزات دینے میں ناکام رہے، اشتہار کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترے، بھرتی کے عمل کو کسی بھی طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش کرے، اپنی امیدواری کے لیے غیر مناسب ذرائع سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرے یا اپنی عمر، تعلیمی اسناد یا دیگر دستاویزات میں ردوبدل کرے، اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کی کسی بھی بھرتی کے عمل سے نااہل قرار دے دیا جائے گا، چاہے وہ دیگر لحاظ سے اہل ہی کیوں نہ ہو۔
کامیاب امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، بشرطیکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ صوبائی/علاقائی کوٹہ پالیسی پر عمل کیا جائے۔
تمام ضروری کارروائیوں (بشمول میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ اور مکمل تعلیمی دستاویزات کے ثبوت) کی تکمیل کے بعد منتخب امیدواروں کو بطور ٹرینی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے بینکاری و مالیات ، اسلام آباد میں Applied Focused Theoretical Training (اقامتی) حاصل کرنا ہوگی۔ وہ ٹرینی جو کامیابی سے ٹریننگ مکمل کریں گے، انہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کے طور پر تقرری کی پیشکش کی جائے گی۔
بینک میں باقاعدہ شمولیت تک ٹرینیز کو ماہانہ 41,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد، ٹرینیز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OG-2) کے طور پر 82,000 روپے ماہانہ مجموعی تنخواہ (Consolidated Salary) کے ساتھ، OG-2 اسکیل کے مطابق دیگر مراعات بھی فراہم کی جائیں گی، جیسا کہ بینک کے قواعد میں درج ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان مساوی مواقع فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ خواتین، خواجہ سرا افراد اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔