روشن اپنا گھر

سمندر پار پاکستانی اب پاکستان میں جائیداد خریدسکتے ہیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، اسٹیٹ بینک نے ’روشن اپنا گھر‘ اسکیم متعارف کرائی ہے، جو غیرمقیم پاکستانیوں اور پاکستانی اوریجن کارڈ ہولڈرز کے لیے ایک خصوصی پروڈکٹ ہے، اس کی وساطت سے ڈجیٹل طور پر اور بیرونِ ملک سے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری یا بینک قرضوں کے ذریعے جائیداد خریدی جاسکتی ہے، گھر بنایا جا سکتا ہے یا تزئین و آرائش کی جاسکتی ہے۔

یہ قرضے روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں اقسام میں تین سے پچیس سال کی مدت کے لیے بہت پرکشش شرحوں پر دستیاب ہیں۔ آغاز تا انجام ڈجیٹل عمل اور آسان طریقہ کار بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے مکاناتی قرضوں کا حصول یا پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شبے میں سرمایہ کاری کو آسان اور تیز تر بناتا ہے۔

جوغیر مقیم پاکستانی پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں جائیدادوں کے لیے سرمایہ کاری یا مالی معاونت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کی سرمایہ کاری یا مکاناتی قرضوں کی درخواست کی پروسیسنگ اور بھی تیز ہو جائے گی۔ پاکستان میں روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے کی جانے والی سرمایہ کاری مکمل طور پر بیرون ملک واپس منتقل ہوسکتی ہے اور اس پر یکمشت اور حتمی ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

وطن واپس آئے بغیر اور ڈجیٹل طریقے سے

پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں سے انتخاب

ٹیکس وصولی سادہ اور رقم کی بآسانی واپسی

پاکستان میں کہیں بھی براہ راست جائیداد خریدیں

غیر مقیم پاکستانی براہ راست اپنے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں شامل بینکوں کے روشن اپنا گھر ویب صفحے پر جا کر اپنی ذاتی رقوم سے جائیداد خرید سکتے ہیں۔ غیر مقیم پاکستانیوں کو صرف جائیداد کا انتخاب، ٹائٹل دستاویزات کی نقول جمع کروانا ہوتی ہیں اور پاکستان میں کسی شخص کو فروخت یا خریداری اور منتقلی کی رسمی کارروائیاں مکمل کرنے اور سرمایہ کار کے نام پر جائیداد منتقل کرنے کے لیے نامزد کرنا ہوتا ہے۔ بینک جائیداد کی قیمت لگانے اور فروخت کنندہ کی ضروری جانچ پڑتال کرنے کے بعد اسے یا استفادہ کنندہ کو ادائیگی کردے گا۔

بینک کے قرض سے جائیداد کی خریداری

غیر مقیم پاکستانی ملکی بینکوں سے روایتی یا شریعت سے ہم آہنگ پرکشش قرضہ جاتی شرحوں پر قرضے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ روشن اپنا گھر کے تحت قرضے خود منتخب کردہ جائیدادوں کے ساتھ ساتھ بینکوں کی ویب سائٹس پر دستیاب منصوبوں کی فہرست سے استفادہ کرکے بھی لیے جاسکتے ہیں۔ قرضے کی درخواست دینے سے پہلے یا بینک کی طرف سے قرضے کی حد کی منظوری کے بعد درخواست کنندہ اپنی نقدی کے بہاؤ اور ادائیگی کی صلاحیت کی بنیاد پر درخواست کنندہ جائیداد کا انتخاب کر سکتا ہے۔

قرضے کی کلیدی خصوصیات

icon

شریک قرض گیر: غیرمقیم پاکستانی کو شریک قرض گیر بنانے کی سہولت

icon

قرضوں کی پُرکشش متعین اور متغیرہ شرحوں کی سہولت

icon

جائیداد کا مفت بیمہ

icon

3 سے 25 سال کی متغیرہ مدت

icon

روایتی/شریعت سے ہم آہنگ قرض کے طریقے

لوڈ ہو رہا ہے…

نہایت پُرکشش شرحوں پر قرضے

شرح رہن کی بنیاد پر قرضہ جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ
متغیرہ ایک سالہ کائبور کائبور جمع 1.5 فیصد
معینہ* پی کے آر وی پانچ سالہ پی آئی بی پی کے آر وی پانچ سالہ پی آئی بی جمع 1.5 فیصد

* قرض دار پانچ سالہ معینہ شرح کی مدت پوری ہونے پر متغیرہ اور معینہ شرح میں سے انتخاب کرسکتا ہے۔ کائبور اور پی آئی بی کی پی کے آر وی شرحیں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جائیدا کا مفت بیمہ

قرضے کی رقم کی حد تک جائیداد کا بیمہ مفت ہوتا ہے۔ نیز،منتخب بینکوں کی جانب سے قرضے کی واجب الادا رقم کی مالیت تک خطرۂ قرض کی مفت کوریج پیش کی جاتی ہے۔

پہلے سے منظور شدہ منصوبے

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے یا گھر خریدنے یا رہن پر قرض کے خواہش مند غیرمقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آر ڈی اے بینکوں کی ویب سائٹ پر پہلے سے منظور شدہ منصوبوں یا بلڈز کی فہرست دستیاب ہے۔ اگر سرمایہ کار یا قرض دار پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں سے کسی پراپرٹی کا انتخاب کریں تو قرضے کی منظوری کا عمل قدرے تیز ہوجائے گا۔

پہلے سے منظور شدہ منتخب منصوبوں کے لیے آف پلان قرضے کا آپشن

قرضے کی رقم کی حد تک جائیداد کا بیمہ مفت ہوتا ہے۔ نیز،منتخب بینکوں کی جانب سے قرضے کی واجب الادا رقم کی مالیت تک خطرۂ قرض کی مفت کوریج پیش کی جاتی ہے۔

پہلے سے منظور شدہ منصوبے
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے یا گھر خریدنے یا رہن پر قرض کے خواہش مند غیرمقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آر ڈی اے بینکوں کی ویب سائٹ پر پہلے سے منظور شدہ منصوبوں یا بلڈز کی فہرست دستیاب ہے۔ اگر سرمایہ کار یا قرض دار پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں سے کسی پراپرٹی کا انتخاب کریں تو قرضے کی منظوری کا عمل قدرے تیز ہوجائے گا۔

ذاتی موجودگی ضروری نہیں

آر ڈی اے کے حامل غیر مقیم پاکستانی ذاتی رقم سے مکان خریدیں یا بینک سے قرضہ لے کر، دستاویزی کارروائی کے لیے ان کی بنفسِ نفیس موجودگی ضروری نہیں ، ماسوائے جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ لینے کی صورت میں جہاں خریدار کو بذات خود موجود رہ کر بینک کے حق میں جائیداد گروی رکھنے کا معاہدہ طے کرنا ہوتا ہے، یا پھر وہ یہ کام خصوصی مختارنامے کے ذریعے بھی کرا سکتا ہے۔

رہن کی بنیاد پر قرضہ جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ ذاتی مالکاری
غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔ رہن درکار نہیں۔
غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

خریدار خود موجود ہوگا یا منتقلی/ فروخت کی دستاویز پر عمل درآمد اور بینک کے حق میں رہن کے لیے مختار نامہ جاری کرسکتا ہے۔
غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔
کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔ رہن درکار نہیں۔
کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

موجودگی ضروری نہیں ۔ شریک مالک جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرے گا اور گروی رکھوانے کے معاملات طے کرے گا۔
کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔

قرضے کی درخواست کیسے دیں – ڈجیٹل صارف کا سفر

اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے گھر خریدنے کے لیے درخواست دینا یا ڈیجیٹل طور پر بینک فنانسنگ حاصل کرنا آسان ہے۔ آپ درج ذیل میں قدم بہ قدم ڈیجیٹل کسٹمر کا سفر تلاش کر سکتے ہیں۔

تفصیل ڈاؤن لوڈ
رہن کی بنیاد پر قرضہ icon
جائیداد کی بنیاد پر قرضہ icon
ذاتی الکاری icon
زیر تعمیر منصوبوں پر قرضے icon

سوالات یا آراء

اگر آپ کو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق کچھ پوچھنا ہے یا اپنی آرا دینی ہیں تو براہِ کرم متعلقہ بینک کی مددگار ڈیسک سے رابطہ کریں یا ای میل بھیجیں: [email protected]

تفصیلات ڈاؤن لوڈ
انگریزی میں بروشر ڈاؤن لوڈ کریں icon
اردو میں بروشر ڈاؤن لوڈ کریں icon
لوڈ ہو رہا ہے…