زاہد حسین میموریل لیکچر
مزید دیکھیں
اسٹیٹ بینک نے پچیس واں زاہد حسین یادگاری لیکچر کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد کیا، جس میں معروف ماہر معیشت پروفیسر عامرصوفی نے کلیدی خطاب کیا۔ اسٹیٹ بینک کے پہلے گورنر جناب زاہد حسین کی یاد میں لیکچر کا یہ سلسلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں سفرا، تدریسی شخصیات، پیشہ ور بینکار، کاروباری برادری کے ارکان اور مرحوم سابق گورنر کے اہل خانہ شرکت کرتے ہیں۔ لیکچر سیریز کا مقصد ٹیکنالوجی میں آنے والی تیز رفتار ترقی کے دور میں مالی نظاموں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا احاطہ کرنا ہے۔
پروفیسر عامرصوفی نے، جو یونیورسٹی آف شکاگو میں بروس لنزے ڈسٹنگوشڈ سروس پروفیسر اور 2017ء میں فشر بلیک پرائز یافتہ ہیں، جدید معیشتوں میں ہونے والی ساختی تبدیلیوں پر پُرمغز گفتگو کی۔