بڑی ادائیگیاں

بڑی ادائیگیاں راست کا ایک اہم ماڈیول ہے، جو مختلف شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے لیے بڑے پیمانے پر رقوم کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح صارفین غیر معمولی آسانی اور سہولت کے ساتھ بڑی ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔

بڑی ادائیگیوں کے اہم یوز کیسز

کاروباری اداروں کے لیے پے رول کی پروسیسنگ

مالی ادارے اس ماڈیول کو اپنے کارپوریٹ صارفین کے لیے پے رول پروسیسنگ کا انتظام کر سکتے ہیں۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)

سی ڈی این ایس مین بڑی ادائیگیوں کے ماڈیول کو منافع کی ادائیگیوں کو پروسیس کرنے اور سرمایہ کاریوں کو نقد کرانے کی سہولت دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

حکومتی ادائیگیاں

حکومت بڑی ادائیگیوں کے ماڈیول کو مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کرتی ہے، جن میں حکومت سے فرد(جی 2 پی) ادائیگیاں شامل ہیں، جیسے سماجی بہبود کی رقوم اور زراعانت ، نیز سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن شامل ہیں۔

منافع منقسمہ کی تقسیم

بڑی ادائیگیوں کے ماڈیول نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے ذریعے منافع منقسمہ کی تقسیم کے استعمال کے کسی کے ذریعے شروعات کی گئی۔ یہ اقدام بڑے پیمانے کی ادائیگی کے طریقوں کو ڈجیٹائز کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔