راست میں شامل ہوں

افراد کے لیے

اگر آپ فرد ہیں اور راست کی خدمات استعمال کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرنا چاہتے ہیں، تو براہ مہربانی اپنے اکاؤنٹ یا والٹ ہولڈنگ والے ادارے سے اس کی موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکاری یا برانچ کے ذریعے رابطہ کریں۔

کاروباری اداروں/تاجروں کے لیے

تاجر حضرات اور کاروباری ادارے اپنے متعلقہ بینکوں یا ادائیگی خدمات کے فراہم کنندگان کے ذریعے راست کی خدمات فعال کر کے راست کے ذریعے ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ ڈجیٹل ادائیگیوں کے لیے راست کو فعال بنانے کے لیے اپنے بینک یا ادائیگی خدمات فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کیجیے۔

فن ٹیک فرموں کے لیے

راست سے خود کو مربوط کرنے کے خواہش مند بینک، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز)، پے منٹ سسٹم پروائیڈرز اور دیگر فن ٹیک ادارے آن بورڈنگ اور تکنیکی ربط کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجوع کریں۔ راست میں شامل ہونے کے لیے جامع معیار یہاں دستیاب ہے۔