سرحد پار ادائیگیاں

راست بونا

راست اب بونا کے ساتھ انضمام کے ذریعے اپنی سہولتوں کو سرحدوں سے باہر فراہمی کے لیے وسعت دے رہا ہے۔بونا-راست کنیکٹیویٹی منصوبہ ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت پاکستان کے مالی شعبے کو اس کے فوری ادائیگی کے نظام راست کے ذریعے عرب خطے کے مالی اداروں کے ساتھ بونا پلیٹ فارم کے ذریعے منسلک کیا جا رہا ہے۔ بونا ایک مرکزی سرحد پار ادائیگی کا نظام ہے جسے عرب ریجنل پیمنٹ کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ آرگنائزیشن (ARPCSO) چلاتی ہے۔ یہ ادارہ عرب مانیٹری فنڈ (AMF) کی ملکیت ہے اور اس میں 22 عرب ممالک شامل ہیں۔

اہم فوائد

تیز رفتار اور کم لاگت منتقلیاں
علاقائی روابط میں مضبوطی
باضابطہ ذرائع کی حوصلہ افزائی

آخرکار، اس انضمام کے حقیقی فائدہ اٹھانے والے پاکستان کے عوام ہوں گے، خواہ وہ پاکستان میں رہتے ہوں یا بیرونِ ملک۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھیجنے والے افراد اپنے موبائل فونز کے ذریعے ڈجیٹل طور پر ادائیگیاں شروع کر سکیں، تا کہ انہیں پاکستان رقم بھیجنے کے لیے ترسیلات زر کے کسی ادارے یا ایجنٹ کے پاس خود نہ جانا پڑے۔

مزید برآں، راست آئی ڈی کی قوت سے پاکستان میں استفادہ کنندہ افراد کو اب بینکوں کی برانچوں میں اوور دی کاؤنٹر منتقلیوں کے لیے قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا اور نہ ہی انہیں گھنٹوں یا بعض اوقات دنوں تک اپنی رقوم موصول ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ راست کے ذریعے لین دین فوری طور پر مکمل ہو جائے گا۔ راست کو بونا سے منسلک کرنے کا مقصد پروسیس کی بہتر کارکردگی کا حصول اور سرحد پار رقوم کی منتقلیوں کو مالی اداروں اور حکومت پاکستان دونوں کے لیے زیادہ پائیدار بنانا ہے۔