بینک دولت پاکستان غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ایکوٹی سرمایہ کاری (آر ای آئی) کی صورت میں ایک زبردست پیش کش لایا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)، بروکریج ہاؤسز اور آر ڈی اے بینکوں کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک ان پاکستانیوں کو موقع دے رہا ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرستی (لسٹڈ) کمپنیوں میں سرمایہ لگائیں۔
سرمایہ کار مختلف شعبوں میں مصروف پی ایس ایکس کی مختلف اقسام کی فہرستی کمپنیوں میں سے اپنی پسند چُن سکتے ہیں اور آر ڈی اے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا سرمایہ کاری جزدان (پورٹ فولیو) تیار کر سکتے ہیں۔ آر ڈی اے میں موجود رقوم قابلِ واپسی ہیں، چنانچہ وہ منافع منقسمہ (ڈیویڈنڈ) کی رقم منگوا سکتے ہیں اور چاہیں تو آر ڈی اے بینکوں یا اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کے بغیر اپنا سرمایہ بھی نکال سکتے ہیں۔
آر ڈی اے دراصل بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری سے متعلق غیر مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کا ایک ہی جگہ حل پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کو اکاؤنٹ کی تمام سہولتوں تک رسائی دیتا ہے جن میں رقوم کی منتقلی، بل کی ادائیگی اور ای کامرس شامل ہیں۔ نیز، غیر مقیم پاکستانی باشندے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ، بینکوں کی فکسڈ ڈپازٹ پراڈکٹس، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ’آر ای آئی‘ کے ذریعے لیے گئے اسٹاک یا ایکوٹی میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ وہ حکومتی بانڈز اور سیکورٹیز خرید سکتے ہیں، اپنی پسند کی کار خرید سکتے ہیں، اور پاکستان میں فلاحی اداروں کو عطیات دے سکتے ہیں، وغیرہ۔
غیر مقیم پاکستانی باشندے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرستی تمسکات (سیکورٹیز) میں سرمایہ کاری شروع کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں درج ذیل چار آسان کام کرنے ہوں گے :
مذکورہ بالا اقدامات کے بعد سی ڈی سی کی طرف سے آر ڈی اے ہولڈر کو ان کاموں میں سہولت ملے گی:
ماخذ: سی ڈی سی ویب سائٹ
روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے اقدامات سے متعلق اپنے سوالات یا آرا ءاسٹیٹ بینک کو درج ذیل ای میل پر ارسال کریں: [email protected]