اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی شراکت سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل غیرمقیم پاکستانیوں کے لیے 'روشن اپنی کار' اسکیم کا آغاز کردیا ہے۔ اب غیرمقیم پاکستانی وطن میں موجود اپنے اہلِ خانہ کو کار دلانے کے لیے نہایت پُرکشش شرحوں پر کار فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ڈجیٹل طور پر درخواست دے کر معمول سے نصف وقت میں کار حاصل کر سکتے ہیں۔
روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد کار فنانسنگ کی درخواست دینے کے لیے اُس بینک کے پورٹل کو استعمال کریں گے جس میں اُن کا اکاؤنٹ ہو۔ قرضے کی درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر ڈجیٹل ہے جس میں کوئی کاغذی کارروائی شامل نہیں ۔
درخواست جمع کرانے کے بعد قرضے کی منظوری میں 4 دن کا وقت لگتا ہے۔
| شرح | رہن پر مبنی پراڈکٹ | رہن کے علاوہ پراڈکٹ |
|---|---|---|
| رواں | اسٹیٹ بینک کی کم از کم حد جمع ایک فیصد | کائبور جمع ایک فیصد |
| معین | سی او ڈی جمع ایک فیصد | پی کے آر وی جمع 1.5 فیصد |
براہِ کرم اسٹیٹ بینک کے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق اپنے سوالات یا آرا ءدرج ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کریں۔