نیا پاکستان سرٹیفکیٹس امریکی ڈالر، پاکستانی روپے، یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں حکومت پاکستان کے جاری کردہ ریاستی (sovereign ) تمسکات ہیں۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مختلف میعادوں کے لیے خطرے سے مطابقت کے ساتھ پُرکشش منافع پیش کرتے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹس روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں شکلوں میں دستیاب ہیں اور ان کا انتظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرتا ہے۔
سرٹیفکیٹس کے ذریعے منافع کی درج ذیل پُرکشش سالانہ شرحوں کی پیشکش کی جاتی ہے:
| تین ماہ | چھ ماہ | بارہ ماہ | تین سال | پانچ سال |
|---|---|---|---|---|
| ڈالر (فیصد، سالانہ) | ||||
| 7.00 | 7.00 | 7.00 | 7.50 | 7.50 |
| پاکستانی روپے (فیصد، سالانہ) | ||||
| 13.50 | 13.50 | 13.00 | 12.50 | 12.50 |
| برطانوی پاؤنڈ (فیصد، سالانہ) | ||||
| 7.25 | 7.25 | 7.25 | 7.50 | 7.50 |
| یورو (فیصد، سالانہ) | ||||
| 5.25 | 5.25 | 5.25 | 5.25 | 5.25 |
| SAR (فیصد، سالانہ) | ||||
| 6.50 | 6.75 | 7.00 | 7.25 | 7.50 |
| AED (فیصد، سالانہ) | ||||
| 6.50 | 6.75 | 7.00 | 7.25 | 7.50 |
USD، GBP اور EUR کے لیے اوپر بیان کردہ شرحیں 27 مارچ، 2026 سے جاری ہونے پر لاگو ہوں گی جبکہ PKR، SAR اور AED کی شرحیں 05 جون، 2026 سے جاری ہونے پر لاگو ہوں گی۔
نوٹ: اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی حقیقی شرحوں کا تخمینہ متعلقہ مہینے کے حقیقی مالی اعدادوشمار کی بنیاد پر مضاربہ کے اسلامی اصولوں کے مطابق لگایا جائے گا۔
اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مضاربہ کی بنیاد پر ہیں جس میں سرمایہ کار ایک مضاربہ پول میں رقم لگاتا ہے جسے وفاقی حکومت کو فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سرمایہ کاری کی آمدنی اس پول سے کمائے گئے منافع سے ہوتی ہے۔
اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت نے ایک خصوصی اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کمپنی لمیٹڈ (INPCCL) تشکیل دی ہے جو مکمل طور پر اسی کی ملکیت میں ہے۔
یہ کمپنی اپنے بورڈ کے مینڈیٹ کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں قائم کی گئی ہے اور اس کا انتظام بھی اسٹیٹ بینک کے پاس ہے۔
چونکہ اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس ڈالر ، برطانوی پاؤنڈ، یورو اور پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں اس لیے کمپنی متعلقہ کرنسیوں یعنی، ڈالر ، برطانوی پاؤنڈ، یورو اور پاکستانی روپے کے لیے الگ الگ مضاربہ پولز رکھتی ہے۔
آپ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے بارے میں تبصروں اور سوالات کے لیے اس ای میل پر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں [email protected]
| تفصیل | ڈاؤن لوڈ |
|---|---|
| ڈاؤن لوڈ بروشر – انگلش |
|
| ڈاؤن لوڈ بروشر- اردو |
|