وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام گھر ہو تو اپنا

تعارف

ملک میں مکانات کی کافی تعداد میں دستیابی کو بہتر بنانے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور دیگر ملکوں میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے میں تعمیراتی شعبے کے اہم کردار کو دیکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے آئندہ برسوں میں رہائشی یونٹوں کی تعداد کئی گنا بڑھانے کا عزم کیا ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں۔

حکومت پاکستان کے اس وژن میں مدد دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2020ء سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں مالکاری (فنانسنگ) کو تقویت دینے کی خاطر کئی اقدامات کیے ہیں۔ اکتوبر 2020ء میں حکومت پاکستان نے ’گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی اسکیم‘ متعارف کرا کے ان کوششوں کو بڑھاوا دیا، جسے اب ’میرا پاکستان میرا گھر مارک اپ سبسڈی اسکیم‘ کہا جاتا ہے۔ مارچ 2021ء میں حکومت نے متعلقہ فریقوں کی آرا اور مشوروں کی روشنی میں ’میرا پاکستان میرا گھر اسکیم‘ کی خصوصیات میں مزید کشادگی پیدا کی۔

یہ اسکیم روایتی اور اسلامی دونوں شکلوں میں دستیاب ہے اور بینک اس کے تحت پست سے متوسط آمدنی والے آبادی کے طبقات کو بہت کم فنانسنگ ریٹس پر گھر کی تعمیر اور خریداری کے لیے فنانسنگ فراہم کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) کا عملی شراکت دار ہے۔

مالکاری کی قسم

’میرا پاکستان میرا گھر اسکیم‘ کے تحت لیے گئے قرضے (مالکاری یا فنانسنگ) مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں :

/ مکان / فلیٹ/ اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے

پلاٹ خرید کر اُس پرتعمیر کے لیے

اپنے رہائشی یونٹ میں توسیع کے لیے

اپنے پلاٹ پر تعمیر کے لیے

اہلیت

  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور نیکوپ(NICOP) رکھنے والے تمام پاکستانی
  • پہلی بار گھر کے مالک بننے والے
  • اس اسکیم کے تحت ایک فرد صرف ایک مرتبہ رعایتی قرض کی سہولت لے سکتا ہے
  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) کے پراجیکٹس کے لیے نیفڈا اہل امیدوار کو شارٹ لسٹ کرے گی اور امیدوار کی درخواست پر امیدوار کا پروفائل بینکوں کو مالکاری کے لیے بھیجے گی
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…

فنانسنگ ریٹ

نیفڈا پراجیکٹس کے لیے

سطح اوّل :

  • قرضدار سے مندرجہ ذیل فنانسنگ ریٹ وصول کیا جائے گا
    • پہلے پانچ سال تک 3 فیصد
    • اگلے پانچ سال تک 5 فیصد
    • فنانسنگ کی بقیہ مدت کے لیے کائبور + 250 بی پی ایس تک
لوڈ ہو رہا ہے…

نان نیفڈا پراجیکٹس کے لیے

سطح صفر : مائکروفنانس بینکوں سے قرض لینے والوں کے لیے

  • قرضدار سے مندرجہ ذیل فنانسنگ ریٹ وصول کیا جائے گا
      • پہلے پانچ سال تک 5 فیصد
      • اگلے پانچ سال تک 7 فیصد
      • فنانسنگ کی بقیہ مدت کے لیے کائبور + 700 بی پی ایس تک

سطح دوم : کمرشل بینکوں یا ڈی ایف آئیز سے قرض لینے والوں کے لیے

  • 5 مرلہ (125 مربع گز) تک کے مکان اور 1250 مربع فٹ تک کے فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی فنانسنگ کے لیے مندرجہ ذیل فنانسنگ ریٹ وصول کیا جائے گا:
    • پہلے پانچ سال تک 5 فیصد
    • اگلے پانچ سال تک 7 فیصد
    • فنانسنگ کی بقیہ مدت کے لیے کائبور + 400 بی پی ایس تک

سطح سوم: کمرشل بینکوں یا ڈی ایف آئیز سے قرض لینے والوں کے لیے

  • 10 مرلہ (250 مربع گز) تک کے مکان اور 2000 مربع فٹ تک کے فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی فنانسنگ کے لیے مندرجہ ذیل فنانسنگ ریٹ وصول کیا جائے گا:
    • پہلے پانچ سال تک 7 فیصد
    • اگلے پانچ سال تک 9 فیصد
    • فنانسنگ کی بقیہ مدت کے لیے کائبور + 400 بی پی ایس تک
لوڈ ہو رہا ہے…

اقساط

سطح صفر سطح اوّل سطح دوم سطح سوم
مالکاری رقم قسط مالکاری رقم قسط مالکاری رقم قسط مالکاری رقم قسط
پہلے سے پانچویں سال تک ماہانہ اقساط
Rs. 0.5 Million 3,300 Rs. 1 Million 5,546 Rs. 1 Million 6,600 Rs. 6 Million 46,518
Rs. 1 Million 6,600 Rs. 2 Million 11,092 Rs. 3 Million 19,799 Rs. 8 Million 62,024
Rs. 2 Million 13,199 Rs. 2.7 Million 14,974 Rs. 6 Million 39,597 Rs. 10 Million 77,530
چھٹے سے دسویں سال تک ماہانہ اقساط
Rs. 0.5 Million 3,751 Rs. 1 Million 6,351 Rs. 1 Million 7,501 Rs. 6 Million 52,492
Rs. 1 Million 7,501 Rs. 2 Million 12,702 Rs. 3 Million 22,503 Rs. 8 Million 69,990
Rs. 2 Million 15,002 Rs. 2.7 Million 17,147 Rs. 6 Million 45,007 Rs. 10 Million 87,487

اقساط کا کیلکولیٹر

اقساط کے اس کیلکولیٹر کے ذریعے جو حساب لگایا گیا ہے وہ محض تخمینہ ہے اور یہ صرف اندازے کے لیے ہے۔ دس سال سے زیادہ عرصے کے دوران کسی سال کے لیے بینک/ڈی ایف آئیز/مائکروفنانس بینک جو حقیقی قسط لگائیں گے وہ اسکیم کی شرائط کے مطابق اُس وقت کے کائبور پر منحصر ہوگا اور یہاں دیے گئے تخمینے سے مختلف ہوسکتا ہے۔

لوڈ ہو رہا ہے…

’میرا پاکستان میرا گھر ‘ کے تحت مالکاری کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

  • سازگار ضوابطی ماحول پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے مختلف ضوابطی اقدامات کیے ہیں جن میں سے چند یہاں دیے گئے ہیں:
    • ڈی بی آر میں رعایت اگر بینک فنانسنگ کی فراہمی کے لیے ری پیمنٹ سروگیٹ پر انحصار کرتے ہیں
    • غیررسمی آمدنی کے تخمینے کے ماڈلز کے استعمال کی صورت میں بینک صرف قابل تصدیق آمدنی کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
    • بینکوں/ڈی ایف آئیز کو تھرڈ پارٹی کی ذاتی ضمانت کے عوض زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کے لیے سستی ہاؤسنگ فنانس فراہم کرنے کی اجازت ہے۔
    • معیاری قرضہ درخواست فارم
    • معیاری فیسلٹی آفر لیٹر
    • فنانسنگ کی منظوری کے لیے مطلوبہ دستاویزات کا معیاری مجموعہ
    • فنانسنگ کی فراہمی کے لیے مطلوبہ جائیداد کی دستاویزات کا معیاری مجموعہ
    • حکومت پنجاب کا بینکوں کا تصدیق کے لیے آن لائن پورٹل
    • پنجاب اور کے پی کے کا آن لائن پورٹل جس میں منظورشدہ پراجیکٹس دیے گئے ہیں
  • آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز گورنمنٹ مارک اپ سسبڈی اسکیم کے لیے
    • اسٹیٹ بینک نے ایک آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا اور اسے لائیو کیا
    • شکایات کے تصیفے کا زیادہ سے زیادہ وقت 8 ایام کار ہے
    • بینکوں نے شکایات کے تصیفے کے لیے ہر علاقے میں ایک فوکل پرسن نامزد کیا ہے
    • تمام ایس بی- پی بی ایس سی دفاتر بھی اس میں شامل ہیں
  • بینکوں کے تیار کردہ معیاری انکم پراکسی ماڈل کا نفاذ تاکہ غیررسمی ذرائع آمدنی رکھنے والے صارفین کو ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی میں سہولت مل سکے
  • ہاؤسنگ فنانس کے لیے جدید شماریاتی اسکور کارڈ ماڈل کی تیاری اور نفاذ
    • غیررسمی شعبے میں کام کرنے والے افراد کو ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو جامع شماریاتی اسکورنگ ماڈل تیار کرنے پر آمادہ کرنا
  • بنیادی ذرائع (ٹیلکوز، یوٹیلٹی کمپنیاں، حکومتی ایجنسیاں وغیرہ) سے اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے تیکنیکی طریقوں کی تیاری تاکہ قرضے کی منظوری کے روایتی عمل کو بہتر بنا کر ایک اسکورکارڈ اور برتاؤ کے نمونے کے تجزیے کے مطابق بنایا جاسکے

اسکیم میں شامل بینک

ہیلپ ڈیسک

شکایات نمٹانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے شکایات کے تصفیےکا ایک جامع مکینزم بنایا ہے جو ایک انٹرنیٹ پورٹل پر مشتمل ہے۔ اس کی نگرانی اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے اسٹاف کا ایک نیٹ ورک کررہا ہے۔ یہ آئی ٹی پورٹل ان درخواست دہندگان کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے دستیاب ہے جنہیں قرضہ لینے میں کوئی دقت پیش آئے۔

اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں اپنے 16 دفاتر میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی ہیں تاکہ درخواست دہندگان کو آئی ٹی پورٹل کے ذریعے اپنی شکایات درج کرانے میں مدد دی جاسکے۔ یہ ہیلپ ڈیسک زبان اور ٹیکنالوجی کی ممکنہ رکاوٹوں کی وجہ سے پیش آنے وال دشواریوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

  • شکایات پورٹل
  • ہیلپ ڈیسک


ہیلپ لائن

’میرا پاکستان میرا گھر ‘ کے بارے میں کسی سوال یا مزید معلومات کے لیے براہ راست اس نمبر پر رابطہ کیجیے: +92 (0) 3377786786

مزید معلومات کے لیے کتابچہ ڈاؤن لوڈ کیجیے
انگریزی میں کتابچہ icon
اردو میں کتابچہ icon
لوڈ ہو رہا ہے…
لوڈ ہو رہا ہے…