پاکستان کی معیشت پر قومی کانفرنس

پس منظر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لیے پاکستانی معیشت پر قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرنا باعث مسرت ہے۔ اس کانفرنس میں تعلیمی اداروں کے محققین، پالیسی ساز ، مارکیٹ سے وابستہ افراد اور رائے عامہ بنانے والی ممتاز شخصیات کو یکجا کیا جائے گا تا کہ پاکستانی معیشت کو درپیش موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ کانفرنس اسٹیٹ بینک کے تحقیقی ایجنڈا برائے 2026ء تا 2029ء سے متعلق تحقیق کو فروغ دینے اور پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس لیے، اس کانفرنس کے موضوعات تحقیقی ایجنڈے سے ہم آہنگ ہیں۔

کانفرنس کے ذیلی موضوعات:

1۔ رسدی دھچکوں اور ساختی تبدیلیوں کے حالات میں زری پالیسی کی ترسیل  (تحقیقی ایجنڈا: موضوع I)

2۔ بیرونی شعبے کے پائیدار استحکام کے لیے سرمایہ جاتی رقوم کی آمد اور برآمدی مسابقت کے کردار کا جائزہ  (تحقیقی ایجنڈا: موضوع III)

تاریخ: 18 دسمبر 2026ء

مقام: اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم ، کراچی

مقالے لکھنے کی دعوت

پاکستان کی معیشت پر قومی کانفرنس

تاریخ: 18 دسمبر 2026ء مقام: اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم ، کراچی

عمومی جائزہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان محققین، ماہرین ِتعلیم اور پالیسی سازوں کو پاکستانی معیشت پر قومی کانفرنس کے لیے اعلیٰ معیار کے اصل تحقیقی مقالہ جات جمع کرانے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ ایک روزہ اعلیٰ سطح کی کانفرنس اس امر کا جائزہ لے گی کہ پاکستان میں پالیسی سازی کو ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کس طرح خود کو تبدیل اور ہم آہنگ کرنا چاہیے۔دنیا بھر میں بار بار آنے والے معاشی دھچکوں کے پیش نظر اجناس اور توانائی کی منڈیاں بدستور غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ درآمدی توانائی پر انحصار کے باعث ایسے دھچکوں نے پاکستان جیسی معیشتوں کے لیے خطرات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ان دھچکوں کی غیر متوقع نوعیت اور شدید اثرات کے باعث قیمتوں کے استحکام پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا رسدی دھچکوں کے خلاف پائیدار لچک پیدا کرنے کے لیے مضبوط بیرونی مالی بفرز ناگزیر ہیں۔اس مقصد کے لیے مسابقتی اور متحرک برآمدی شعبہ، موثر طریقے سے کام کرنے والی اور وسیع ملکی منڈیاں انتہائی اہم ہیں، تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے اور بیرونی سرمائے سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔

کانفرنس کا مقصد محققین، ماہرین، پالیسی سازوں اور فکری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ پالیسی سفارشات، ضروری قابلِ عمل اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مستقبل کے لیے ایک مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔

منظور شدہ تحقیقی مقالوں کو خصوصی سیشنز میں پیش کیا جائے گا، جن میں ممتاز ماہرین کے کلیدی خطاب اور پالیسی مباحث شامل ہوں گے۔ یہ کانفرنس اسٹیٹ بینک کے تحقیقی ایجنڈا 2026-2029ء کے مطابق تحقیق کے فروغ و اظہار کے لیے بھی ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

کانفرنس کے موضوعات

ہم اصل تحقیقی مقالوں اور کیس اسٹڈیز کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو بشمول دیگر، درج ذیل موضوعات سے ہم آہنگ ہوں:

اہم تاریخیں

  • خلاصۂ تحقیق (Abstract) جمع کرانے کی آخری تاریخ: 20 اگست 2026ء
  • مکمل تحقیقی مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2026ء
  • مصنفین کو فیصلے سے آگاہ کرنے کی تاریخ: 15 اکتوبر 2026ء
  • حتمی پریزنٹیشنز جمع کرانے کی آخری تاریخ: 15 نومبر 2026ء
  • کانفرنس کی تاریخ: 18 دسمبر 2026ء
  • ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی جمع کرائے گئے تحقیقی مقالوں کا جائزہ لے گی۔

منتخب مصنفین کو اپنے مقالے پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اگر مصنفین کراچی سے باہر کے ہوں تو اسٹیٹ بینک اکانومی کلاس میں ان کی آمد اور واپسی کے لیے ہوائی سفر کے ہمراہ کراچی میں دو رات قیام کی سہولت فراہم کرے گا۔

مقالے جمع کرانے کے لیے رہنمائی

  • تمام مقالوں کے خلاصے (abstracts) اور مکمل مقالے درج بالا تاریخوں تک جمع کروانا لازمی ہیں۔
  • ماہرین کی کمیٹی جمع شدہ مقالوں کا جائزہ لے گی۔
  • منتخب مصنفین کو اپنے مقالے پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اگر مصنفین کراچی کے باہر سے ہوں تو اسٹیٹ بینک اکانومی کلاس میں ان کی آمد اور واپسی کے لیے ہوائی سفر کے ہمراہ کراچی میں دو رات قیام کی سہولت فراہم کرے گا۔

خلاصہ/ مقالے جمع کروانے کے حوالے سے سوالات:

براہِ کرم اپنے مقالے جمع کروانے اور اس سلسلے میں سوالات کے لیے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

[email protected]

لوڈ ہو رہا ہے…