SH&SFD Circular No.04 of 2026

مکاناتی قرضوں کے لیے محتاطیہ ضوابط میں ترمیم

August 18, 2026

تمام بینک / ترقیاتی مالی اداروں کے

صدور/ چیف ایگزیکٹو ز

محترم/ محترمہ،

مکاناتی قرضوں کے لیے محتاطیہ ضوابط میں ترمیم

1۔ براہِ کرم،   آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر نمبر3 0برائے 18 اپریل 2017ء میں   اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری   کردہ مکاناتی قرضوں کے محتاطیہ ضوابط اور اس حوالے سے دیگر ہدایات ملاحظہ کیجیے۔

2۔ مکاناتی قرضوں کی موجودہ حرکیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مکاناتی قرضوں کے محتاطیہ ضوابط کا بغور جائزہ لیا اور انہیں اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نظر ثانی شدہ محتاطیہ ضوابط کے نتیجے میں آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر لیٹر نمبر 08 برائے 2019ء ،بتاریخ 18 دسمبر 2019ء، آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر نمبر12 برائے 2020ء ،بتاریخ 20 نومبر 2020ء، آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر نمبر 13 برائے2020ء ،بتاریخ 20نومبر 2020ءاور آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی سرکلر نمبر 7 برائے2021ء ، بتاریخ 17 جون 2021ء کو منسوخ تصور کیا جائے ۔

3۔ ترمیمی محتاطیہ ضوابط برائے مکاناتی قرضہ جات فی الفور نافذ العمل ہوں گے۔ بینکوں / ترقیاتی مالی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ     وہ منسلکہ محتاطیہ ضوابط کی مِن و عن تعمیل کریں۔

منسلکات:

مخلص،

ڈاکٹر محمد سلیم
سربراہ ِشعبہ