تمام بینکوں ، ترقیاتی مالی اداروں، مائکرو فنانس بینکوں کے
صدور/ چیف ایگزیکٹو ز
محترم/ محترمہ،
’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام – گھر ہو تو اپنا‘ میں بینکوں/ڈی ایف آئیز/ایم ایف بیز کے ملازمین کی عدم اہلیت
براہِ کرم مذکورہ اسکیم کے حوالے سے ایس ایچ اینڈ ایس ایف ڈی سرکلر نمبر03برائے2025ء اورایس ایچ اینڈ ایس ایف ڈی سرکلر لیٹر نمبر01 برائے 2026ء ملاحظہ فرمائیں۔
2۔ اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں /مائکرو فنانس بینکوں کے ملازمین ’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام (WA-AGP)‘ کے تحت مالکاری کی سہولت حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
3۔ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس وضاحت سے اپنی شاخوں اور فیلڈ اسٹاف کو آگاہ کریں اور اس کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔
مخلص،
ڈاکٹر محمد سلیم
ڈائریکٹر