صدور/ چیف ایگزیکٹو ز،
تمام بینک/ ایم ایف بیز/ ڈی ایف آئیز
محترم/ محترمہ،
اسٹیٹ بینک کے ضوابط و ہدایات - تبدیلیاں
ایس بی پی وژن 2028ء کے مطابق اور موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کو شریعت کے اصولوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے، اسٹیٹ بینک کے موجودہ ضوابط، ہدایات اور فارن ایکسچینج (ایف ای) مینوئل میں بعض ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ضوابط، ہدایات اور ایف ای مینوئل کے متعلقہ ابواب کی فہرستیں بالترتیب ضمیمہ I اور ضمیمہ II میں منسلک ہیں۔ ان میں کی گئی ترامیم کی تفصیل ضمیمہ III میں بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ، اسٹیٹ بینک کے منسلک ضوابط، ہدایات اور مینوئل میں مذکور تمام اصطلاحات کی تشریح ان کی متعلقہ شریعت سے ہم آہنگ متبادل اصطلاحات کے ساتھ ملا کر کی جائے گی۔ یہ ترامیم اسٹیٹ بینک کے دیگر ایسے ضوابط، ہدایات اور مینوئل کے ابواب پر بھی لاگو ہوں گی جو ضمیمہ I اور ضمیمہII میں درج نہیں ہیں، بشرطیکہ ان کا تعلق اسلامی بینکاری سے ہو۔
2۔ مزید برآں، مذکورہ بالا ہدایات صرف ضمیمہIII میں بیان کردہ اضافوں/شریعت سے ہم آہنگ متبادل اصطلاحات کی حد تک محدود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ضوابط، ہدایات اور مینوئل کے دیگر مندرجات بدستور جوں کے توں رہیں گے۔
3۔ براہِ مہربانی وصولی سے مطلع فرمائیے۔
منسلکات:
مخلص،
ڈاکٹر زاہد الرحمٰن کھوکھر
ڈائریکٹر