صدور/ چیف ایگزیکٹو ز،
تمام مجاز ڈیلرز/ / مائکروفنانس بینک/ مبادلہ کمپنیاں
محترم/ محترمہ،
ٹیلی گرافک ٹرانسفر چارجز کی ترغیباتی اسکیم کا اختتام
مجاز ڈیلرز، مائکروفنانس بینکوں، اور مبادلہ کمپنیوں کی توجہ اس موضوع کی اسکیم کے بارے میں ای پی ڈی سرکلر لیٹر نمبر 04 برائے 2025ء پر دلائی جاتی ہے۔
2۔ اس سلسلے میں مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم جولائی 2026ء سے ٹی ٹی سی آئی ایس ختم کی جا چکی ہے۔ تاہم مجاز ڈیلرز بنیادی خصوصیات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے طور پر اسکیم پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔ مجاز ڈیلرز یہ یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ بالا سرکلر لیٹر میں بیان کردہ معیار کو پورا کرنے والی ملکی ترسیلاتِ زر ارسال کنندگان اور استفادہ کنندگان کے لیے بلامعاوضہ جاری رہیں گی۔
3۔ تمام مجاز ڈیلرز/ مائکروفنانس بینکوں/ مبادلہ کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ امور اپنے وابستگان کے علم میں لے آئیں۔
مخلص،
Dr. Asif Ali
Director