BPRD Circular Letter No. 15

انویسٹ پاک اور سیونگ ڈپازٹس پر کم از کم شرحِ منافع متعارف کرا دی گئی

July 06, 2026

تمام بینکوں کے

صدور/چیف ایگزیکٹوز

محترم /محترمہ،

انویسٹ پاک     اور سیونگ ڈپازٹس پر کم از کم شرحِ منافع متعارف کرا دی گئی

             براہِ مہربانی سیونگ ڈپازٹس پر کم از کم شرح ِمنافع سے متعلق بی پی آر ڈی کے سرکلر نمبر 05 ، بتاریخ 26 نومبر 2024 ء اور سیونگ ڈپازٹس پر منافع میں شراکت داری سے متعلق آئی ایف پی ڈی کے سرکلر نمبر 09 بتاریخ 26 نومبر 2024ء کے حوالے کے ساتھ دیگر متعلقہ ہدایات ملاحظہ فرمائیے ۔

2۔       ریٹیل اور کارپوریٹ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے’’انویسٹ پاک‘‘ کے نام سے   ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے       ، جس کے ذریعے تمام سرمایہ کار اپنی بچت کی رقم سے گورنمنٹ سکیورٹیز میں باسہولت، مؤثر اور محفوظ انداز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

3۔       چونکہ ادارہ جاتی اور تجربے کے حامل سرمایہ کار اب ’’انویسٹ پاک ‘‘ کے ذریعے گورنمنٹ سکیورٹیز میں آسانی سے سرمایہ کاری کر کے بہتر منافع کما سکتے ہیں، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کم از کم شرحِ منافع ، جو مذکورہ سرکلرز اور متعلقہ ہدایات میں درج ہے،   کا اطلاق صرف قدرتی افراد (افراد) کے اُن ڈپازٹس پر ہو گا، جن میں ماہانہ اوسطاً 10 ملین پاکستانی روپے تک کی رقم برقرار رہتی ہے ۔ ان دونوں اقدامات کا مقصد سرمایہ کاروں کے مسابقتی منافع کو یقینی بناتے ہوئے   گورنمنٹ سکیورٹیز کے لیے سرمایہ کاروں میں تنوع لانا ہے۔ ’’انویسٹ پاک ‘‘ پلیٹ فارم ادارہ جاتی اور ریٹیل دونوں طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے کھلا ہے، تاکہ وہ گورنمنٹ سکیورٹیز میں اپنی بچت کی رقم کی ڈجیٹل طریقے سے براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں۔

4۔      مذکورہ بالا ہدایات یکم اگست 2026ء سے نافذالعمل ہوں گی۔

5۔      اس موضوع پر دیگر ہدایات کسی تبدیلی کے بغیر برقرار رہیں گی۔

مخلص،

Syed Mansoor Ali
Director