اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شریعت سے متعلق امور پر ماہرانہ رائے اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے 2003 میں اپنا شریعہ بورڈ قائم کیا۔ بعد ازاں شریعہ بورڈ کا نام تبدیل کر کے شریعہ ایڈوائزری کمیٹی رکھ دیا گیا۔
یہ اعلیٰ سطح کا یہ ادارہ ایسے ارکان پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں شریعت کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹنگ، قانون، معاشیات/بینکاری اور فنانس کے شعبوں میں متنوع مہارت حاصل ہوتی ہے، اور جو اسلامی مالیات اور اس کے عملی طریقوں کا اچھا علم رکھتے ہیں۔
شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کا کردار مشاورتی نوعیت کا ہوتا ہے اور یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان معاملات پر مشورہ دیتی ہے جو اس کے سامنے رائے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے کردار اور ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپریل 2025 میں شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کی نویں مدت کو تین سال کے لیے منظور کیا۔ یہ کمیٹی سات (7) ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں تین (3) شریعہ اسکالر ارکان (بشمول چیئرمین)، ایک (1) اکاؤنٹنٹ رکن، ایک (1) وکیل رکن، ایک (1) رکن دیگر شعبوں سے یعنی معاشیات یا بینکاری و فنانس سے، اور اسلامک فنانس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بطور ex-officio رکن شامل ہوتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شعبۂ اسلامی مالیات پالیسی(آئی ایف پی ڈی) کے ڈائریکٹر شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ اسی کے مطابق شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کی نویں مدت کی تشکیل درج ذیل ہے:
ڈاکٹر زاہدالرحماٰن کھوکھر، ڈائریکٹر شعبۂ اسلامی مالیات پالیسی (آئی ایف پی ڈی) شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے ex-officio سیکریٹری (غیر رکن) ہیں۔
اپنے قیام کے بعد سے، درج ذیل اراکین نے شریعہ ایڈوائزری کمیٹی (سابقہ ایس بی پی شریعہ بورڈ) میں خدمات انجام دی ہیں۔
| میعاد | سال | چیئرمین (شریعہ اسکالر) | شریعہ اسکالر (ارکان) | اکاؤنٹنٹ رکن | وکیل رکن | دیگر شعبوں سے ارکان یعنی معاشیات، یا بینکاری و فنانس | ایکس آفیشیو رکن | ایکس آفیشیو سیکریٹری (غیر کن) |
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| 8 ویں |
2021ء تا 2025ء |
مفتی اعجاز احمد ارشاد |
(i) ڈاکٹر نور احمد شاہ تاز
(ii) آیت اللہ شبیر حسن لاکھانی (میسامی) |
جناب ہارون تبریز | جناب محمود مانڈوی والا | جناب منصورالرحمان خان | سید ثمر حسنین | جناب غلام محمد/ڈاکٹر زاہد الرحمان کھوکھر |
| ویں |
2018ء تا 2021ء |
مفتی اعجاز احمد ارشاد |
(i) ڈاکٹر نور احمد شاہ تاز
(ii) آیت اللہ شبیر حسن لاکھانی (میسامی) |
سید نجم الحسن | جسٹس ریٹائرڈ سید جمشید علی | جناب منصورالرحمان خان | سید ثمر حسنین | جناب غلام محمد |
| چھٹی |
2014ء تا 2018ء |
جسٹس (ریٹائرڈ) مفتی تقی عثمانی |
(i)مفتی محمد زبیر عثمانی
(ii) ڈاکٹر محمد قاسم |
جناب ابراہیم سیدات | جسٹس خلیل الرحمان | - | جناب سلیم اللہ/ یاور معینی/ جناب غلام محمد | - |
| پانچویں |
2012ء تا 2013ء |
ڈاکٹر فدا محمد خان |
(i)مفتی محمد زبیر عثمانی
(ii) ڈاکٹر محمد قاسم |
جناب ابراہیم سیدات | جسٹس خلیل الرحمان | - | جناب سلیم اللہ | - |
| چوتھی |
2010ء تا 2011ء |
ڈاکٹر محمود احمد غازی/ڈاکٹر فدا محمد خان*** | ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی | جناب ابراہیم سیدات | سید ریاض الحسن گیلانی | - | جناب پرویز سعید/ جناب سلیم اللہ | - |
| تیسری |
2008ء تا 2009ء |
ڈاکٹر محمود احمد غازی | ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی | جناب ابراہیم سیدات | سید ریاض الحسن گیلانی | - | جناب پرویز سعید | - |
| دوسری |
2006 تا 2007ء |
ڈاکٹر محمود احمد غازی | ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی | جناب ابراہیم سیدات | سید ریاض الحسن گیلانی | - | جناب پرویز سعید | - |
| پہلی |
2003ء تا 2005ء |
ڈاکٹر محمود احمد غازی | ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی | جناب ابراہیم سیدات | سید ریاض الحسن گیلانی | - | جناب پرویز سعید | - |