مالی بازار 

  •  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 27-Mar-24

    22.68% p.a.
    KIBOR
    As on 28-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.45

    21.7

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 28-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.0333
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.8065
    Offer:

    278.2463

حکومتی تمسکات کی نیلامی  

1) اسٹیٹ بینک کا سرکاری انتظامِ قرض میں کردار
- اسٹیٹ بینک ملکی انتظامِ قرض کے لیے حکومتِ پاکستان کے نمائندے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے کہ قابلِ فروخت حکومتی تمسکات (ایم ٹی بیز، پی آئی بیز اور جی آئی ایس) کی نیلامیوں کا بندوبست اور سرکاری قرض کے اعدادوشمار کی دیکھ بھال کرے۔ وہ سرکاری تمسکات کے پرائمری ڈیلرز کی ضابطہ کاری بھی انجام دیتا ہے۔ - سرکاری تمسکات کے بازارِ قرض کی سیالیت میں بہتری لانا اسٹیٹ بینک کا ہدف ہے، جس کے لیے وہ نرخوں کے تعین میں بہتری اور سرمایہ کاروں میں تنوع لاتا ہے، اور بینکوں کے وساطتی عمل کو مزید موثر بنا کر سرمایہ کاروں کی بچت کی رقم کو براہ راست آلات ِقرض کی جانب لے جاتا ہے۔


2) سرکاری قرض کی منڈیاں کیا ہیں اور یہ اہم کیوں ہیں؟

- سرکاری قرض کی منڈیاں وہ بازار ہیں جہاں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے حکومت کے لیے فنڈز آلات قرض کے ذریعے جمع کیے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں یہ آلات ایم ٹی بیز، پی آئی بیز، جی آئی ایس، قومی بچت اسکیمیں، یورو بانڈز اور بین الاقوامی صکوک وغیرہ ہیں۔
- سوکاری تمسکات کی ایک مؤثر منڈی کی خصوصیات قیمتوں کا بہتر انکشاف، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ اور حکومت کے لیے قرض گیری کی لاگت میں کمی ہے۔

3) قابلِ فروخت سرکاری تمسکات
ایم ٹی بیز: ایم ٹی بیز جنہیں عام طور پر ٹی بلز بھی کہا جاتا ہے، قلیل مدتی اور انتہائی سیال سرکاری تمسکات ہیں، ان کا اجرا3، 6 اور12 ماہ کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔ ایم ٹی بیر کی نیلامی ہر چودہ روز بعد (بروز بدھ) کی جاتی ہے۔ پہلے سے جاری کردہ نیلامی کیلنڈر کے ذریعے نیلامی اور تصفیے کی تاریخیں، رقم کا ہدف اور عرصیت کی رقم بتائی جاتی ہے۔

پی آئی بیز: پی آئی بیز وسط تا طویل مدتی سرکاری تمسکات ہیں، جو3، 5 ،10 یا 20 برسوں کے لیے جاری کی جاتی ہیں۔ پی آئی بیز کی نیلامی پہلے سے اعلان کردہ کیلنڈر کے مطابق منعقد کی جاتی ہے۔ اس کیلنڈر میں نیلامی کی تفصیلات اور تصفیے کی تاریخیں، رقم کا ہدف اور عرصیت کی رقم بتائی جاتی ہے۔

جی آئی ایس(ایف آر آر اور وی آر آر): جی آئی ایس شریعت سے ہم آہنگ اسلامی آلاتِ قرض ہوتے ہیں، فی الوقت ان کا اجرا 3 برس کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ جی آئی ایس تغیر پذیر شرحِ کرایہ(وی آر آر) یا مستقل شرحِ کرایہ(ایف آر آر) کی بنیاد پر جاری کیے جا سکتے ہیں۔

سرکاری تمسکات کی تفصیلات انویسٹر گائیڈ میں دستیاب ہیں: ایم ٹی بی کے لیے:
http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/MTB.pdf
پی آئی بی کے لیے:
http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/PIB.pdf
جی آئی ایس کے لیے :
http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/Sukuk.pdf

4) قابل فروخت سرکاری تمسکات کا اجرا
- نیلامی کیلنڈر کی بنیاد پر قابلِ فروخت سرکاری تمسکات کی کثیر النرخ نیلامی حکومتِ پاکستان کی جانب سے انجام دیتا ہے۔ نیلامی کیلنڈر حکومتِ پاکستان طے کرتی ہے اور منڈی میں اسٹیٹ بینک اس کا اعلان کرتا ہے۔ ایم ٹی بیز کی نیلامی چودہ روزہ بنیاد پر کی جاتی ہے، جبکہ پی آئی بیز کی نیلامی بوقت ضرورت کی جاتی ہے۔ بدھ کو یہ نیلامیاں کی جاتی ہیں اور ان کا تصفیہ اگلی جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ سرکاری تمسکات کے پرائمری ڈیلروں(پی ڈیز) کو سرکاری تمسکات کی نیلامی میں شرکت کی اجازت ہوتی ہے۔
- نیلامی کیلنڈر میں نیلامی اور تصفیے کی تاریخوں، عرصیت کی رقم اور نیلامی کی رقم کے ہدف کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، بلوم برگ اور رائٹرز پریہ کیلنڈر ہر ماہ آئندہ تین مہینے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
- نیلامی کے نتائج، قطع یافت/قبول کردہ رقوم کا فیصلہ حکومت پاکستان کرتی ہے اور نیلامی کے روز ہی اسٹیٹ بینک منڈی میں اس کا اعلان کر دیتا ہے۔

5) مالی سال 17ء کے لیے پرائمری ڈیلروں کی فہرست

پ
1. حبیب بینک
2. نیشنل بینک
3. الائیڈ بینک
4. پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ
5. جے ایس بینک
6. ایم سی بی بینک لمیٹڈ
7. یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
8. بینک الفلاح لمیٹڈ
9. این آئی بی بینک لمیٹڈ
10. فیصل بینک لمیٹڈ
11. سٹی بینک این اے (پاکستان آپریشنز)
12. اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ