میڈیا سینٹر میں خوش آمدید
موثر ابلاغ شفافیت کے اظہار اور محاسبے میں مدد دیتا ہے۔ اس سلسلے میں معلومات کا بروقت اور مناسب تبادلہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چونکہ عوام الناس تک معلومات پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کا بنیادی کردار ہوتا ہے اس لیے اسٹیٹ بینک اس وسیلے کو بہترین ممکنہ طریقے سے استعمال کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
اسٹیٹ بینک اپنی بیشتر سرگرمیوں کے بارے میں پریس ریلیز اور ویب صفحات کے ذریعے معلومات بہم پہنچاتا ہے۔ میڈیا سے رابطے کے دیگر ذرائع پریس کانفرنس، بریفنگ اور انٹرویو ہیں۔ بیشتر معلومات ہماری ویب سائٹ کے مختلف صفحات جیسے نیا کیا ہے، پریس ریلیز، گورنر کی تقاریر یا تقریبات پر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کو بھی بینک کی جاری کردہ اور ویب سائٹ پر دستیاب معلومات سے باخبر رکھتا ہے۔آپ ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرکے اپنی دلچسپی کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا کے نمائندے کئی طریقوں سے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرسکتےہیں۔آپ مختلف پریس ریلیزیں ، تقریبات کے دعوت نامے یا معاشی اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں اپنا نام درج کراسکتےہیں۔
اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو ٹیلیفون، ای میل یا عام ڈاک کے خط کے ذریعے آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہم مختصر سوالوں کا جواب دینے کے لیے ٹیلیفون پر دستیاب ہیں تاہم مختصر ترین وقت میں مکمل معلومات کی فراہمی کے لیے ہم ای میل کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے پاس رجسٹرڈ ای میل یا میڈیا ہاؤسز کے سرکاری ای میل ایڈریسز سے ہمیں ای میل کی تصدیق کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہم جلد جواب دے سکتے ہیں۔
ہم اسٹیٹ بینک کے بارے میں میڈیا کی جانب سے ہر قسم کے سوالات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جو سوالات موصول ہوتے ہیں وہ عموماً متعلقہ شعبوں کو بھیج دیے جاتے ہیں اور متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جوابات فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس طرح مصدقہ اور تضاد سے پاک معلومات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ تمام سوالات ترجمان اعلیٰ کے توسط سے وصول یا روانہ کیے جاتے ہیں۔ ترجمان اعلیٰ سے فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
:ترجمان اعلیٰ سے رابطہ کیجیے |
|
شعبہ بیرونی تعلقات
دسواں فلور، مین بلڈنگ، بینک دولت پاکستان
آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی، پاکستان۔
|
:دفتر کا پتہ |
+92-21-99221979 |
:فون |
+92-21-99221247 |
:فیکس |
[email protected] |
:ای میل |
|