انتظامی ڈھانچہ 
منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ایس بی پی بی ایس سی کے منتظمِ اعلیٰ ہیں اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے بینک کے معاملات کنٹرول کرتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر کو کاروبار چلانے اور بینک کے امور کے انتظام کا اختیار حاصل ہے سوائے ان معاملات کے جو، بالخصوص بورڈ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ ہیڈز اور چیف منیجرز کی ایک جماعت منیجنگ ڈائریکٹر کی معاونت کرتی ہے، جیسا کہ درج بالا تنظیمی نقشے میں ظاہر کیا گیا ہے۔

:آپریشنل وظائف کو ذیل کے دو اہم گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے
شعبہ / وظیفہ نام گروپ
کھاتے   ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر 1
انتظامِ زر 
انتظامی امور برائے افرادی قوت 
انٹرنل بینک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ 
امورِ زرِ مبادلہ 
عمومی خدمات 
انجینئرنگ 
انٹرنل آڈٹ  ایم ڈی کو براہ راست رپورٹ 2
اسٹریٹجک اینڈ کارپوریٹ افیئرز 
زرِ مبادلہ  کی ایجوڈیکیشن 
ترقیاتی مالیات  سپورٹ  
  یکم جولائی 2022ء سے   

ڈائریکٹرز اور شعبوں کے سربراہان اپنے متعلقہ ایم ڈی کو رپورٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ذیل کے فورمز انتظامی فریم ورک کے لیے ضروری اسٹریٹیجک اور آپریشنل معاونت فراہم کرتے ہیں۔

سربراہانِ شعبہ کا فورم
ایس بی پی بی ایس سی میں سربراہانِ شعبہ کی مجلس ایک سنیئر منیجمنٹ سطح کا مشاورتی اور معاونتی ادارہ ہے جو مختلف پالیسیوں، مسائل اور دشواریوں پر غور کرتا ہے اور بورڈ / اعلی انتظامیہ کو فیصلہ سازی اور ادارے کے اسٹریٹیجک مقاصد کے حصول کے ضمن میں ان فیصلوں کے ہموار نفاذ میں مدد دیتا ہے۔

چیف منیجرز کا نفرنس
چیف منیجرز کانفرنس ایک مشاورتی اور معاونتی ادارہ ہے جو مختلف پالیسیوں کے ہموار نفاذ کو یقینی بناتا ہے؛ بینک کے آپریشنز میں درپیش مسائل / دشواریوں کو حل کرکے ان پر غور کرتا اور ان کی اصلاح کرتا ہے، نیز فیصلہ سازی کے حوالے سے سربراہانِ شعبہ / اعلیٰ انتظامیہ کی مدد کرتا ہے۔

ان کمیٹیوں سے متعلق تمام معاونی امور ہر کمیٹی کے سیکریٹری کی ذمہ داری ہیں، مثلاً میٹنگز کا انعقاد، ان میٹنگز کے انعقاد کے حوالے سے تمام نظمی اور لاجسٹک انتظامات انجام دہی، ایجنڈا اور میٹنگ کی روئداد کی تیاری و تقسیم، اور ان کمیٹیوں اور فورم میں کیے گئے فیصلوں کے فالو اپ اقدامات کو یقینی بنانا۔









  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے