ایس بی پی بی ایس سی کاانتظامی ڈھانچہ  

ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس 2001ء کی شق (1) 7 کے مطابق، ایس بی پی بی ایس سی  کے معاملات اور کاروبار کی عمومی نگرانی،  رہنمائی اور انتظام نیز اس کے آپریشنز کے لحاظ سے مجموعی پالیسی سازی  کا اختیار بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے پاس ہے جو تمام اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے وہ تمام امورسرانجام دیتے ہیں  جو ایس بی پی بی ایس سی کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔ اپنے وظائف کی انجام دہی کرتے ہوئے بورڈ اسٹیٹ بینک کی جانب سے  وقتاً فوقتاً جاری کردہ احکامات اور ہدایات کی تعمیل کو یقینی بناتا ہے

بورڈ آف ڈائریکٹرز
ایس بی پی بی ایس سی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ذیل پر مشتمل ہے:

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان؛ اور   -1
منیجنگ ڈائریکٹر، ایس بی پی بی ایس سی   -2

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بورڈ آف ڈائریکٹرز گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری مالیات،  اور وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ  آٹھ غیر انتظامی ڈائریکٹرز    پرمشتمل ہے۔   بورڈ کی صدارت گورنر ایس بی پی کرتے ہیں۔   ہر صوبے سے کم از کم ایک ڈائریکٹر ہوتا ہے، جن کا تقرر وفاقی حکومت کرتی ہے، اور جو  معاشیات، مالیات، بینکاری اور  اکاؤنٹنسی کے نمایاں پیشہ ور افراد ہوتے ہیں۔  ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس 2001ء کی شق  9 (1) کے تحت  منیجنگ ڈائریکٹر کا تقرر اسٹیٹ بینک کرتا ہے۔

بورڈ کی معاونت ذیل کی تین کمیٹیاں کرتی ہیں:

آڈٹ کمیٹی   -1
کمیٹی براۓ افرادی قوت   -2











  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے