منیجنگ ڈائریکٹر ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کا پیغام






منیجنگ ڈائریکٹر
ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن


بینک  دولت پاکستان کے آپریشنل بازو کی حیثیت  سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) پاکستان بھر میں اپنے سولہ  ذیلی  دفاتر کے ذریعے  اندرونی اور بیرونی  اسٹیک ہولڈرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو فراہم کی جانے والی خدمات میں انتظامِ زر، حکومت اور دیگر فریقین  کو  بینکاری خدمات کی فراہمی اور سرکاری قرضوں کا انتظام  شامل ہیں۔ یہ ادارہ   اسٹیٹ بینک کے   زرمبادلہ کے نظام اور مالی شمولیت کے لائحہ عمل  کے نفاذ کے لیے تعاون بھی کرتا ہے۔ ایس بی پی بی ایس سی  کئی دیگر فرائض انجام دے رہا ہے، جیسے خریداری، تنصیبات اور ملازمین کا تحفظ،طبی سہولتیں اور انجینئرنگ خدمات، تا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے ذیلی ادارے  اپنے کاروباری امور  مؤثر انداز میں انجام  دے سکیں۔
مذکورہ بالا  شعبوں میں خدمات کے اعلیٰ معیار کے  حصول کو  یقینی بنانے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کی مینجمنٹ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے  اکتوبر 2023ء میں  ایک جامع لائحہ عمل  ایس بی پی بی ایس سی اسٹریٹجک پلان  2023ء تا 2028ء کی صورت میں  پیش کیا تا کہ بینک کی مستقبل کی سمت کا تعین کیا جا سکے۔ یہ دستاویز  ایس بی پی  بی ایس سی کو  ایک متحرک، ماحولیاتی فکر، صارف  کی  خدمت پر مرکوز اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے  ایک جامع روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی دیانت داری، احتساب، جدت طرازی، شمولیت، صارف پر مرکوز  اور ماحولیاتی فکر جیسی بنیادی ادارہ جاتی اقدار کی رہنمائی میں  انتظامیہ اسٹریٹجک پلان  میں دیے گئے مقاصد کے حصول  کے لیے کوشاں ہے۔ انتظامیہ کی کوششیں اس دستاویز  کے اہم موضوعات کی عکاس ہیں، جن میں  اسٹیک ہولڈرز سے اشتراک، ٹیکنالوجی اور آپریشنل تبدیلی، تزویراتی  ابلاغ، تنوع اور شمولیت اور ماحولیاتی  تحفظ شامل ہیں۔ اس تزویراتی  منصوبے سے ابتدائی فوائد حاصل ہونا شروع ہو چکے ہیں اور ان  کامیابیوں  سے ادارے کے آگے بڑھنے کے عزم  کو تقویت مل رہی ہے۔
مستقبل   کا منظرنامہ  چیلنجز  کے ساتھ  مواقع بھی  فراہم کرتا ہے۔ لہٰذا،  وسائل کے بہترین استعمال اور ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے موجودہ نظام  کی تبدیلی ناگزیرہے۔ اس ضمن میں  کاروباری طریقۂ کار کی تنظیمِ نو  کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور آئندہ برسوں کے لیے بھی کئی منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔
ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر   خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ملازمین کے تمام   درجات سے موصول شدہ     تجاویز کی روشنی میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں،  متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں سے منسلک خدشات  کی روشنی میں  مجموعی داخلی   کنٹرول کے نظام کو مضبوط بنانے کو بھی  برابر  اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس کوشش کا نمایاں پہلو  فنکشنل شعبوں میں کارکردگی کے  معیار کا تعین  کرنا شامل ہے تا کہ  خدمات کی فراہمی  میں بہتری کے ساتھ ساتھ  مجموعی کارکردگی کے معیار کو بلند کیا  جا سکے۔
اسٹریٹجک پلان  میں دیے گئے مختلف پہلوؤں   میں ابتدائی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں،  تاہم  ٹیم اسپرٹ، اجتماعی دانش اور عزم کے ساتھ  مزید بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میں اس موقع پر  تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ایس بی پی بی ایس سی  کو ایک متحرک ادارہ بنانے  میں مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم  کرنے  پر  گورنر اسٹیٹ بینک کے  ساتھ ساتھ  ایس بی پی بی ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔


مینجنگ ڈائریکٹر
ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن

 

 








  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے