اسپورٹس کمیٹی 


اسٹیٹ بینک گذشتہ برسوں میں ملکی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔ اچھا اور صحت بخش ماحول، کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ناصرف ادارے کے ملازمین کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ اس سے سماجی خدمت بھی ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو باضابطہ بنانے کی غرض سے اسپورٹس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ مطلوبہ نتائج مربوط انداز سے بروقت حاصل کیے جاسکیں۔ فی الوقت اسٹیٹ بینک اور ایس بی پی- بی ایس سی کی علاقائی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں میں کرکٹ، بیڈ منٹن، ہاکی، اسکواش اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی کرکٹ کے فروغ کی کاوشوں پر شائقین کرکٹ، کھلاڑیوں اور دوسرے اداروں کی ستائش حاصل کی۔ یہ ادارہ ہر سال شعبہ بینکاری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علاقائی سطح پر چھ شاندار مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے ، یہ صنعت نہ صرف کھلاڑیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ ماضی قریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑی مہیا کرنے کا اہم ذریعہ بھی رہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہنے اوربھرپور تعاون کرنے پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان کے تمام حلقوں میں ایس بی پی کی کرکٹ انتظامیہ نے بڑا نام پیدا کیا ہے اور اب یہ ادارہ ڈومیسٹک کرکٹ کا سرخیل بن چکا ہے۔ حکام کی پائیدار کاوشوں اور اپنائیت کے باعث اسٹیٹ بینک کے کھلاڑیوں میں یہ استعداد پیدا ہوچکی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کی اسپورٹس باڈیز میں مساوی شراکت دار بن سکتے ہیں۔








  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے