ہمارے بارے میں
زرِ مبادلہ ضوابطی ایکٹ میں 1987ء کے دوران کی گئی ترمیم کی تعمیل میں ایس بی پی-بی ایس سی صدر دفتر اور اس کے فیلڈ دفاتر میں زرِ مبادلہ سے متعلق متعدد عدالتیں بنائی گئیں۔ ان عدالتوں کا مقصد برآمدی رقوم مقررہ مدت کے اندر ملک میں واپس نہ لانے اور زرِ مبادلہ کے غلط استعمال سے متعلق خلاف ورزیوں کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ایجوڈیکیشن کا طریقہ کار وضع کرنا تھا ۔
شعبۂ زرِ مبادلہ ایجوڈیکیشن زرِ مبادلہ کی ایجوڈیکیشن کی ان عدالتوں کا انتظام کرتا ہے۔ اس طرح کی مجموعی طور پر 9 ایجوڈیکیشن عدالتیں ہیں- چار کراچی میں، دو لاہور میں، اور ایک ایک سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ملتان میں۔ ان عدالتوں کا کام شکایت کنندہ یعنی شعبہ زرِ مبادلہ آپریشنز کی طرف سے نادہندہ برآمد کنندگان کے خلاف دائر کی گئی شکایات پر عدالتی فیصلہ کرنا ہے۔یہی عدالتیں بینک دولت پاکستان اور ایس بی پی-بی ایس سی کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر مجاز ڈیلروں (کمرشل بینکوں) کے خلاف شکایات پر بھی قانونی فیصلہ دیتی ہیں۔