مقصد
تمام ادارہ جاتی سرگرمیوں کے لیے آزاد انہ جانچ فراہم کرتے ہوئے نظم وضبط کے حوالے سے مؤثر نگرانی، انتظامِ خطر اور ایس بی پی بی ایس سی کے ماحول کے انضباط کے لیے بورڈ اور آڈٹ کمیٹی کی معاونت کے ذریے ایس بی پی بی ایس سی (بینک) کا ایک مفید بازو ہونا۔
ہمارے بارے میں
شعبۂ انٹرنل آڈٹ (آئی اے ڈی) ایس بی پی بی ایس سی کے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کو اس امر کی مناسب یقین دہانی فراہم کرتا ہے کہ ادارے کے انتظامی کنٹرول کے نظام کافی ہیں اور مؤثر طور پر کام کر رہے ہیں۔
آئی اے ڈی سالانہ معائنے کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ علاقائی آڈٹ ہبس (hubs) کے ذریعے آڈٹس کی وسیع ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں جن میں مالی، کمپلائنس، آپریشنل اور آئی ٹی کے آڈٹ شامل ہیں۔ شعبے کا اضافۂ قدر آزاد اور معروضی جائزوں نیز آڈٹ کمیٹی اور انتظامیہ کو حاصلات کی رپورٹنگ کی انجام دہی کی شکل میں سامنے آتا ہے تاکہ اصلاحی اقدام یا مزید بہتریوں کا آغاز کیا جاسکے۔