تعارف
ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی – بی ایس سی) کو جنوری 2002ء میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپورپشن آرڈیننس 2001ء کے تحت اسٹیٹ بینک کے کُل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا۔ نصب العین مشن ایس بی پی بی ایس سی کو مطلوبہ ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل سے لیس متحرک اور مؤثر ادارہ بنانا جو بینک دولتِ پاکستان کے مقاصد کے حصول میں اسے مدد فراہم کرسکے۔ متعلقہ فریقوں کو بہترین بینکاری اور مالی خدمات فراہم کرنا، نیز ان کے اعتماد واحترام کے حصول کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا۔ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن مرکزی بینک کے آپریشنل بازو کے طور پر کرنسی کے انتظام، زرمبادلہ کے آپریشنز اور زرمبادلہ کی ایجوڈیکیشن کرتا ہے؛ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اسٹیٹ بینک کی ضابطہ کاری میں شامل مالی اداروں کو بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، اسٹیٹ بینک کے ترقیاتی مالی گروپ کی معاونت کے تحت ترقیاتی مالی سرگرمیوں کا انعقاد، برآمدات کی نومالکاری اسکیموں پر عملدرآمد کرتا، اور ایجنسی وظائف سے عہدہ برا ہوتا ہے جیسے قومی انعامی بانڈز کی خریدوفروخت بشمول انعامی رقم کی قرعہ اندازی، قومی بچت اسکیموں کی خریدو فروخت یا بینک دولت پاکستان کی جانب سے تفویض کردہ کوئی اور کام کرتا ہے۔









  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
مینجنگ ڈائریکٹرز کی فہرست
ایس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے