اسٹیٹ بینک نے اہداف اور پالیسی اقدامات تشکیل دیے ہیں...
برابری پر بینکاری پالیسی تفصیلی مشاورت کے بعد بنائی گئی ہے...
اسٹیٹ بینک نے مالی شمولیت میں پائے جانے والے صنفی فرق کو دور کیا ہے...
برابری پر بینکاری کی پالیسی کیا ہے؟
برابری پر بینکاری کی پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک تاریخ ساز پالیسی ہے، جس کا مقصد مالی شعبے میں خواتین دوست کاروباری طریقوں کی طرف منتقلی ہے تاکہ مالی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کیا جا سکے۔
پاکستان کے مالی نظام میں خواتین کی نمائندگی غیر متناسب طور پر کم ہے جس کی وجہ سے مالی شمولیت میں صنفی فرق بڑھ رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے صنفی فرق سے پتا چلا ہے کہ مالی شعبے کی صنفی اعتبار سے غیر جانبدار پالیسیاں اور طرز عمل، جو دونوں جنسوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہیں، موروثی صنفی عدم مساوات کے خلاف مؤثر ثابت نہیں ہوسکتیں، اور خواتین کی مالی شمولیت میں مزید رکاوٹیں پیدا کرتی رہیں گی۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک نے صنفی مرکزی دھارے میں لانے کی پالیسی "برابری پر بینکاری: مالی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرنا" کا آغاز کیا ہے تاکہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھائی جاسکے ۔
پالیسی اور اقدامات
اس پالیسی کے پانچ بنیادی ستون ہیں، جو خواتین اور ٹرانس جینڈر طبقے کی طرف مالی شعبے کی توجہ بہتر بنانے کے لیے لازمی ہیں، اور ان سے مالی شعبہ زیادہ شمولیتی اور صنفی لحاظ سے زیادہ حساس بن جائے گا ..... (مزید پڑھیے)
پالیسی کے تحت خواتین کی مالی شمولیت اور افرادی قوت میں ان کی معاشی شراکت کو بہتر بنانے کے لیے مالی اداروں کو 2024ء تک درج ذیل اہداف حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں :
بینکوں کے تمام صارفین رابطہ مراکز(ٹچ پوائنٹس) پر 75 فیصد ویمن چیمپئن تعینات کرنا۔
مضمر صنفی تعصبات کے خاتمے کے لیے تمام عملے کے ارکان کو صنفی معاملے میں حساسیت کی تربیت دینا۔
مالی شعبے میں خواتین کا تناسب 20 فیصد تک بڑھایا جائے۔
برانچ لیس بینکاری کی خواتین ایجنٹس کا تناسب بڑھا کر 10 فیصد کرنا۔
خواتین کے 20 ملین انفرادی فعال ڈجیٹل اکاؤنٹس 2023ء تک بنانے کے لیے خواتین سے متعلق مصنوعات اور خدمات، اکاؤنٹس اور ان کے استعمال تک رسائی ، اور خواتین آجرین کو قرضوں تک رسائی میں اضافہ کرنا۔
پالیسی پر مشاورت
برابری پر بینکاری کی پالیسی بہترین عالمی روایات کے تفصیلی جائزے، اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت، اور پاکستان کے سماجی منظرنامے کی محتاط تفہیم کے بعد تشکیل دی گئی... (مزید پڑھیے)
مزید اقدامات
کسی بھی ملک میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مالی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں تک رسائی اور ان کے حصول کے حوالے سے خواتین اور مردوں کے لیے یکساں مواقع ضروری ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور اسے غربت کے خاتمے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک نے متعدد پالیسی اقدامات اور براہ راست اقدامات کے ذریعے پاکستان کے مالی شعبے میں صنفی فرق کو دور کیا ہے.... (مزید پڑھیے)
شراکت داریاں اور اتحاد
مزید جاننے کے لیے یا اپنی آرا بھجوانے کے لیے براہ کرم ذیل کے پتے پر ہم سے رابطہ کیجیے